ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / سرفراز پاکستانی بیٹسمینوں پہ غصے -آصف علی پر برس پڑے

سرفراز پاکستانی بیٹسمینوں پہ غصے -آصف علی پر برس پڑے


پاکستان کرکٹ ٹیم ،آسٹریلیاکے خلاف ورلڈکپ میچ میں اچھی پوزیشن میں ہونے کے باوجود فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی جس پر پاکستانی کھلاڑیوں پر خاصی تنقید کی جارہی ہے۔

پاکستانی فیلڈروں نے پہلے آسان کیچ ڈراپ کئے خصوصاً حریف کپتان آرون فنچ کے دو آسان کیچ ڈراپ ہوئے جس کے بعد 308رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹسمین اچھا آغاز لینے کے باوجود بڑے اسکورنہ بناسکے صرف امام الحق ہی ففٹی بناسکے۔

اس شکست پر سابق پاکستانی فاسٹ بولر سرفرازنواز بھی پاکستان ٹیم پر برس پڑے ہیں۔اُن کا کہناتھا کہ پاکستان بلے بازوں نے آسٹریلوی بولروں کو اپنی وکٹیں تحفے میں پیش کیں ۔میں اُن کے بچگانہ شاٹس پر حیران ہوں ۔کوئی ایک بھی پاکستانی بلے باز کسی مشکل گیند پر آئوٹ نہیں ہوا۔

ان میں امام الحق ہی قدرے بہتر بیٹنگ کرنے میں کامیاب رہے ۔لگتا ہے کہ آصف علی فیلڈرزکو کیچنگ پریکٹس کرانے آتے ہیں ۔اس طرح کپتان سرفرازاحمد کا آخری ٹیل اینڈر بلے باز شاہین آفرید ی کو آسٹریلوی بولروں کے آگے کردینا بھی حیران کن فیصلہ تھا۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ورلڈکپ میں شکست کے بعد قومی کوچز کاپاکستان نہ آنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز نے قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی …

error: Content is protected !!