ہوم / اعدادوشمار / سرفراز اورکوہلی – کون کتنا کامیاب کپتان

سرفراز اورکوہلی – کون کتنا کامیاب کپتان


پاکستان اور بھارت کی کرکٹ میں مسابقت روزِ اول سے موجودہے اور جب دونوں ممالک کے کھلاڑی کسی شعبے میں آگے بڑھنے لگیں تودونوں اطراف کے ماہرین و شائقین اُن کا موازنہ کرنے لگتے ہیں۔

ماضی میں ویرات کوہلی اور احمد شہزاد و عمراکمل کے موازنے ہوتے رہے ہیں جبکہ اب بابراعظم کی بیٹنگ صلاحیتوں اور کپتان سرفرازاحمد کی بطور کپتان کامیابیوں کا ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جاتا ہے۔’اسپورٹس لنک‘ میگزین کے معروف ’سوال وجواب ‘میں گزشتہ ہفتے ایسا ہی سوال پوچھا گیا۔جس کے جواب میں ایڈیٹر نے بتایا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ میں ویرات کوہلی کی کامیابیوں کا تناسب کہیں زیادہ ہے جبکہ مختصر فارمیٹ کے میچز میں سرفرازاحمد زیادہ کامیاب رہے ہیں۔

ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے بالترتیب 56فیصد اور 73فیصد کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ ان دونوں قدیم فارمیٹس میں سرفرازاحمد کی قیادت میںپاکستان نے 33اور62 فیصد نتائج دئیے ہیں۔ میچ جیتنے کے تناسب کے اعتبار سے ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ میں ویرات کوہلی کو واضح برتری حاصل ہے۔

ٹیسٹ اور ون ڈے کے برعکس ٹوئنٹی20انٹرنیشنل کرکٹ میں صورتحال یکسر مختلف ہے جہاں سرفرازاحمد بے تاج بادشاہ ہے جس کی قیادت میں گرین شرٹس نے لگ بھگ88 فیصد فتوحات سمیٹی ہیں جبکہ بھارتی کپتان کو اس فارمیٹ میں ساٹھ فیصد کامیابیاں مل سکی ہیں۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

سرفرازاحمد کی کپتانی کو لاحق خطرہ ٹل گیا

دورۂ جنوبی افریقہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کلین سوئپ کی خفت سے دوچار ہونے کے …

error: Content is protected !!