ہوم / اعدادی حقائق / محمد عامر کس فارمیٹ میں اب بھی دُنیا کا بہترین فاسٹ بولر ہے؟

محمد عامر کس فارمیٹ میں اب بھی دُنیا کا بہترین فاسٹ بولر ہے؟


محمد عامر کو جنوبی افریقہ کے ٹور کیلئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیاہے حالانکہ اسی فارمیٹ میں وہ مسلسل ناکام ہورہاہے اور شاید طویل فارمیٹ کے میچز میں اُس کی دلچسپی بھی کم ہی ہے۔

ذیل میں محمد عامر پر خصوصی تجزیہ پیش کیا جارہاہے جسے پڑھ کر آپ بھی جان سکیں گے کہ محمد عامر کیلئے کونسا فارمیٹ زیادہ موذوں ہے اور اُسے کس فارمیٹ میں کھلانا زیادہ بہتر ہوگا۔

ہمارے کلچر اور روایت میں شامل ہے کہ جب کسی کی اچھائی کرنے پر آئیں تو اُس کے سب گناہ معاف کردیتے ہیں اور جب وقت کروٹ لے تو اُس کی تمام اچھائیاں بھی برائی میں بدل جاتی ہیں اور کم وبیش یہی صورتحال پاکستان ٹیم کے اسٹرائک بولر محمد عامر کے ساتھ درپیش ہے جو ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ میں مسلسل ناکامی کے بعد حیران کن طورپر ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے نکال باہر کیاگیاہے حالانکہ اس فارمیٹ میں وہ خاصی کامیابیاں سمیٹ رہاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:  دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

اس طرح ڈھائی سال بعد کم بیک ٹیسٹ اننگزمیں سنچری داغنے کے بعد اگلی تین ’’ٹیسٹ اننگز‘‘ میںناکام رہنے کے باوجود محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ دے دی گئی ہے جوکہ خاصی حیران کن ہے کیونکہ ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کے بعد ’پروفیسر‘ نے کسی بھی لیول کے مختصر فارمیٹ کے میچز میں ایسی کارکردگی نہیں دکھائی ہے جو اُسے کم بیک کرانے کا پروانہ تھماسکے۔

کارکردگی کی بنیادپر ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ میں محمد عامرکو ٹیم سے نکالنے پر شاید ہی کسی کو اعتراض ہو کیونکہ سزایافتہ پیسر اس فارمیٹ میں توقعات پر پورانہیں اُترسکا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اُس نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ پانچ سالہ پابندی کی سزا بھگتنے کے بعد 2016ء میں پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنے والے محمد عامر کی تینوں فارمیٹس میں کارکردگی کاجائزہ لیں تو وہ جہاں کرکٹ کے دوروایتی فارمیٹس میں ناکام تر رہاہے وہاں جدید فارمیٹ میںخاصی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔اس لئے دو فارمیٹس میں ناکامی کی سزا تیسرے فارمیٹ سے ڈراپ کرکے دینا سراسر غلط ہے۔

یہ تجزیہ پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’اسپورٹس لنک‘کے سلسلے ’’اعدادی حقائق‘‘  سے لیا گیا ہے۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مصباح الحق بھی غصے میں آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان مصبا ح الحق مسٹرکول کے نام سے شہرت …

error: Content is protected !!