ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / ورلڈ کپ میں جگہ نہ ملنے کے بعد وہاب ریاض کیا کرنا چاہتے ہیں

ورلڈ کپ میں جگہ نہ ملنے کے بعد وہاب ریاض کیا کرنا چاہتے ہیں


وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ میں بہترین پرفارمنس اور پاکستا ن کپ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیںحاصل کرنے کے بعد امید کی جارہی تھی کہ فاسٹ بولر کوورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مل جائے گا لیکن میگا یونٹ کیلئے ابتدائی کھلاڑیوں میں نام نہ ہونے کی وجہ سے وہاب ریاض کافی مایوسی کا شکار ہیں۔

30 مئی سے شروع ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض جگہ نہ ملنے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں۔ فاسٹ بولر نے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر مایوسی ہے جس پر کہنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ جگہ نہ ملنے پر مایوسی ضرور ہے لیکن میں محنت کرتا رہوں گا،مجھے اُمید ہے کہ میر ی محنت کبھی رائیگا ں نہیں جائے گی ۔

واضح رہے کہ2011اور 2015میں ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی پندرہ رکنی ٹیم کا حصہ ہونے والے وہاب ریاض کو ورلڈ کپ2019 کھیلنے کا موقع مل جاتا تو وہ میگا ایونٹ کھیلنے کی ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوجاتے ۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بابراعظم نے جاوید میانداد کا ورلڈکپ ریکارڈ توڑدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم رن ریٹ میں معمولی فرق سے ورلڈکپ 2019ء سے باہر ہوگئی ہے …

error: Content is protected !!