ہوم / پاکستان کا دورۂ جنوبی افریقہ 2018/19 / پاک-افریقہ سیریز:ترقی کیلئے پاکستان کو کس مارجن سے فتح درکار ہوگی؟

پاک-افریقہ سیریز:ترقی کیلئے پاکستان کو کس مارجن سے فتح درکار ہوگی؟


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریزکا آج (19جنوری) سے پورٹ ایلزبتھ ون ڈے آغاز ہورہاہے جہاں گرین شرٹس اب تک کوئی ون ڈے میچ نہیں ہارے ہیں۔

آج شروع ہونے والی ون ڈے سیریزکے آغاز پر دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں ایک درجے اور نو پوائنٹس کا فرق ہے۔ میزبان جنوبی افریقہ 111ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے درجے پر موجودہے جبکہ پاکستان102 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبرہے۔

اس سیریزمیں پاکستان کے پاس اپنی رینکنگ بہتربنانے کیلئے آسان موقع موجود نہیں البتہ وہ کلین سوئپ کا’ مشن امپاسیبل‘ پورا کرکے خودکوترقی دلاکر چوتھے درجے پرلاسکتی ہے۔بصورت دیگر پاکستان ٹیم کے پاس اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا کوئی آپشن یا موقع موجودنہیں جو 3-2 سے سیریز جیت کر اپنی ریٹنگ میں صرف ایک پوائنٹ کا اضافہ کرپائے گی ۔اس طرح4-1سے کامیابی بھی پاکستان کو تین پوائنٹس دلاسکے گی جو اُس کی رینکنگ بہتربنانے کیلئے ناکافی ہوں گے۔

اپنی رینکنگ بہتربنانے کیلئے گرین شرٹس کے پاس5-0کے کلین سوئپ کا لگ بھگ ناممکن آپشن موجودہے جس کی بدولت وہ 108پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپر براجمان ہوسکتی ہے ۔ سیریزکے تمام میچز ہارنے کی صورت میں میزبان جنوبی افریقہ105پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبرپر چلی جائے گی۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں

دوسری جانب،اگر جنوبی افریقی ٹیم اگر ایک سے زائد میچز کے فرق سے سیریز جیتتی ہے تو پاکستان کو ایک درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے سبب وہ چھٹے درجے پر چلی جائے گی اور آسٹریلیا اُن کی جگہ پانچویں نمبرپر آجائے گی البتہ ایک میچ کے مارجن (3-2) کی شکست سے پاکستان کی پانچویں پوزیشن محفوظ رہے گی۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

امام الحق کیلئے آج ڈیوڈوارنرکا عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع

پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج کیپ ٹائون کے مقام پر پانچ ون ڈے میچوں …

error: Content is protected !!