ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / کہیں فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے ورلڈکپ ہی نہ کھیل جائیں: وسیم اکرم

کہیں فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے ورلڈکپ ہی نہ کھیل جائیں: وسیم اکرم


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ دنیا میں میگا ایونٹ کیلئے اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا جارہا ہے اور پاکستان میں تماشہ لگا ہوا ہے ۔وسیم اکرم سلیکشن کمیٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو جائے کہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑی بھی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا حصہ بن جائیں ۔

وسیم اکر م میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے لو گ خوفزدہ ہیں اگر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ پر پابندی لگ گئی تو کیا ہوگا ،معلوم نہیں کہ ایسا فیصلہ کیوں کیا جارہا ہے۔ کرکٹ کمیٹی میں ہونے کے باوجود مجھے اس معاملے کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوسرے ملکوں میں پاکستان کرکٹ کا امیج خراب ہورہا ہے،جہاں پوری دنیا میںورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیموں کا اعلان کیا جارہا ہے اور پاکستان میں تماشہ لگا ہوا ہے اور اب دیکھنا ہوگا کہ عمران خان اس پر کیا ایکشن لیتے ہیں ۔

سوئنگ کے سلطان نے سلیکشن کمیٹی پر مذاق کرتے ہوئے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہوجائے کہ فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے کھلاڑیو ی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بن جائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم بھی نہیں کہ پا کستان میں کوئی کرکٹ کمیٹی بھی ہے ۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ورلڈکپ میں شکست کے بعد قومی کوچز کاپاکستان نہ آنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز نے قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی …

error: Content is protected !!