ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / کرکٹ ٹاکرا، وسیم اکرم اور کورٹنی والش میں بہتر کون؟

کرکٹ ٹاکرا، وسیم اکرم اور کورٹنی والش میں بہتر کون؟


قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم اپنے دورمیں دنیائے کرکٹ کے سب سے بہترین بولر تھے۔ یہ انہوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت بھی کیا ہے پاکستان میں کھیلوں کے سب سے کامیاب میگزین” اسپورٹس لنک” میں حریف ٹیموں کے ملتی جلتی صلاحیتوں کے مالک دوکھلاڑیوں کے ایک ساتھ کھیلے گئے میچوں کے نتائج اور اُن میں دونوںپلیئرزکی انفرادی کارکردگی کے موازنے پر مشتمل سلسلہ’’ ٹاکرا‘‘ شائع کیا جاتا ہے۔ جس میں شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی مختلف ٹیموں کے مخالف کرکٹرز کیساتھ کھیلے گئے میچز میں کارکردگی کا احوال جانتے ہیں۔

اس ہفتے سلسلہ "ٹاکرا” میں وسیم اکرم اور کورٹنی والش کو شامل کیا گیا ہے یہ دونوں کرکٹر نہ صرف اپنے دور بلکہ کرکٹ تاریخ کے عظیم بولروں میں شمار ہوتے ہیں۔ وکٹوں کی دوڑ میں وسیم اکرم ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش سے آگے رہے۔ کورٹنی واش ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بولر ہونے کے باوجود وسیم اکرم کا مقابلہ نہ کرسکے۔

ٹیسٹ ٹاکرا:
وسیم اکرم اور کورٹنی والش کی بہ یک وقت اپنی اپنی ٹیموں میں موجودگی کی صورت میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مجموعی طورپر 17ٹیسٹ میچوں میں آمنے سامنے آئیں تھیں جن میں دونوں ٹیموں کا پلڑا عین برابر رہاکیونکہ ان سترہ میں سے پانچ میچز ڈرا ہونے کے علاوہ دیگربارہ فیصلہ کن میچوں میں سے دونوں ٹیموں نے چھ چھ کامیابیاں سمیٹی تھیں۔
ایک ساتھ کھیلے گئے 17ٹیسٹ میچوں میں بولنگ کی انفرادی جنگ میں وسیم اکرم نے کامیابی حاصل کی جنہوں نے کورٹنی والش کی 62کے مقابلے میں 79 وکٹیں حاصل کیں جن میں میچ میں 10+ وکٹوں کاکارنامہ بھی شامل تھا۔ان میچوں میں یہی دونوں بولرز وکٹوں کی دوڑمیں سب سے آگے تھے۔وسیم اکرم نے ان میچوں میں نہ صرف زائد وکٹیں حاصل کیں بلکہ ویسٹ انڈین بولر کی نسبت فی وکٹ کیلئے نسبتاً زائد کم رنز اور کم گیندیں بھی کرائیں۔

ون ڈے فارمیٹ میں بھی وسیم اکرم نہ صرف کارٹنی والش سے زیادہ وکٹیں لیں۔بلکہ مین آف دی میچ ایوارڈز کی دوڑمیں وسیم اکرم آگے رہے۔

اس ٹاکرے کی مکمل تفصیل ” اسپورٹس لنک” کے تازہ شمارے میں شائع کی گئی ہے جو آپ وہاں پڑھ سکتے ہیں۔ شمارہ مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

 


Facebook Comments

error: Content is protected !!