ہوم / اعدادوشمار / عمراکمل پی ایس ایل فور کے دوبارہ ٹاپ بیٹسمین بن گئے، حسن علی ٹاپ بولر

عمراکمل پی ایس ایل فور کے دوبارہ ٹاپ بیٹسمین بن گئے، حسن علی ٹاپ بولر


پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں 24 فروری تک کھیلے گئے دوسرے رائونڈکے آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے عمراکمل نے 55رنزکی عمدہ اننگز کھیل کر ایک بارپھر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہونے کا اعزاز پالیاہے۔

عمراکمل اس سے قبل گزشتہ اتوارکو پہلے رائونڈ کے اختتام پر بھی 119رنزکے ساتھ سرفہرست بلے باز تھے جو اب پی ایس ایل فور میں 200رنزکی حد پار کرنے والے واحد بلے باز بن گئے ہیں جن کے بعد اُن کے ساتھی شین واٹسن 186رنزکے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں جو اس سے قبل گزشتہ تین روز سے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کئے ہوئے تھے۔

دوسرے رائونڈکے آخری میچ میں 127*رنزکی دھواں دار اننگز کھیلنے والے کولن انگرام اب 170رنزکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبرپر آگئے ہیں۔

ٹاپ بولرز

پی ایس ایل فور کے نویں میچ میں راحت علی سے ٹاپ بولر کا درجہ چھیننے والے پشاورزلمی کے میڈیم پیسر حسن علی بدستور دوسرے رائونڈ کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے ٹاپ بولر ہیںجوپانچ میچز میں پندرہ وکٹیں لے چکے ہیں جوکسی بھی دوسرے بولر سے چھ زائد وکٹیں ہیں۔

اس فہرست میں لاہورقلندرزکے راحت علی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے سہیل تنویر9،9وکٹوں کے ساتھ اگلے دو نمبروں پر ہیںجبکہ لاہورقلندرزکے حارث رئوف، پشاورزلمی کے وہاب ریاض اور ملتان سلطانز کے جنید خان اب تک آٹھ، آٹھ وکٹیں حاصل کرکے خودکو نمایاں کرچکے ہیں۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل کا بولنگ معیار آئی پی ایل اور بی بی ایل سے بہتر قرار

پاکستان سپر لیگ نے آئی پی ایل اور بی پی ایل کو بھی پیچھے چھوڑ …

error: Content is protected !!