ہوم / پی ایس ایل 2019ء / پی ایس ایل فور میں وکٹوں کی دوڑمیں سرفہرست بننے والے بولرز

پی ایس ایل فور میں وکٹوں کی دوڑمیں سرفہرست بننے والے بولرز


پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں یواے ای میں کھیلے گئے میچز تک مجموعی طورپر اب تک صرف دو بولرز ہی وکٹوں کی دوڑمیں سرفہرست پوزیشن حاصل کرچکے ہیں۔

لاہورقلندرزکے فاسٹ بولر راحت علی نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں چار وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بولنگ چارٹ پر ٹاپ پوزیشن پانے والے پہلے بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیاتھا جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ تک بدستور ٹاپ پوزیشن پر رہے۔اس موقع پر وہ آٹھ وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سرفہرست بولر تھے ۔

بعدازاں نویں میچ میں پشاورزلمی کے حسن علی نے شاندار بولنگ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راحت علی سے ٹاپ بولر کا درجہ چھیننے میں کامیاب ہوگئے جوٹورنامنٹ کے مجموعی طورپر نویں میچ تک9وکٹوں کے ساتھ سرفہرست تھے۔ جس کے بعد یواے ای میں کھیلے گئے اگلے سترہ جبکہ مجموعی طورپر 26ویں میچ تک ٹورنامنٹ کے سرفہرست بولر تھے۔

جب پانچ مارچ کو یواے ای میں پاکستان سپرلیگ کے میچز ختم ہوئے تو پشاور زلمی کے حسن علی اٹھارہ وکٹوں کے ساتھ سرفہرست تھے جن کے بعد دوسرے نمبرپر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے سہیل تنویر تھے جو چودہ وکٹیں حاصل کرچکے تھے۔

مزید اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے فائنل کھیلنے کی اپنی منزل آسان بنادی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فور کے 26ویں میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام …

error: Content is protected !!