ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / کراچی میں دوران ِ میچ کرکٹرز اور اسکوررز لُٹ گئے

کراچی میں دوران ِ میچ کرکٹرز اور اسکوررز لُٹ گئے


کراچی میں میں موبائل اور وائلٹ چھیننا ایک عام سی بات ہوگئی ہے لیکن اب ایسا واقعہ رونما ہواہے جو اس سے قبل کبھی دیکھنے یا سننے میں نہیں آیاتھا۔اب یہ حیران کن واقعہ پیش آیاہے جب کراچی میں دوران ِ میچ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور اسکورراپنے موبائلز اور وائلٹس سے محروم ہوگئے۔

یہ واقعہ کراچی کے پوش علاقے ناظم آباد کے بڑے گرائونڈ عیدگاہ گرائونڈپر پیش آیا جہاں کلب میچ کھیلا جارہاتھا ۔ میچ کے دوران کھلاڑی اپنے وائلٹ اور موبائل وغیرہ اسکوررکے پاس رکھوا کر میچ کھیل رہے تھے۔ اس دوران وہاں ایک لٹیرا آیا جس نے چوہے ماردوائی ملا جوس اسکورر فیصل صدیقی کو پلا دیا۔

اسکوررکی حالت غیر ہوتے ہی وہ لٹیرا وہاں دونوں ٹیموں کے پلیئرزکے موبائل فونز اور وائلٹ چُرا کر رفو چکر ہوگیا۔ اسکورر فیصل صدیقی کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اُن کی حالت خاصی تشویشناک بتائی جارہی ہے اور انہیں فی الوقت آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکورر فیصل صدیقی کے اہل خانہ کے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ اُسے اچھے ہسپتال میں علاج کراسکے۔کھلاڑیوں کے رنز کائونٹ کرنے والا فیصل صدیقی اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہاہے۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں

 


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستانی کرکٹرز سے اب دفتری کام لینے کا فیصلہ

دُنیا بھر کے کرکٹرزکی طرح پاکستانی کرکٹر ز بھی میدانوں میں اَن ایکشن دکھائی دیتے …

error: Content is protected !!