ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / ’اسپورٹس لنک‘ کا ستمبر ایڈیشن2 شائع ہوگیا

’اسپورٹس لنک‘ کا ستمبر ایڈیشن2 شائع ہوگیا


پاکستانی تاریخ میں کھیلوں کے کامیاب ترین ہفت روزہ میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘کا ستمبر ایڈیشن 2 (10تا17ستمبر 2017ئ) شائع ہوگیا ہے۔ جس میں پاکستان بمقابلہ آئی سی سی ورلڈالیون ٹوئنٹی 20 سیریز پراعدادوشمار پرمشتمل خصوصی جائزہ بھی شامل ہے۔

ریکارڈز،رپورٹس،مضامین،تجزئیوں،انٹرویوز،رینکنگ اپ ڈیٹس پر مشتمل ’’اسپورٹس لنک‘‘ کا خصوصی ایڈیشن میں شامل چیدہ چیدہ مواد ذیل میں پیش کئے جارہے ہیں۔

ورلڈ الیون کا ٹور، ایک سیر تو دوسرا سوا سیر
دونوں ٹیموں کی صلاحیتوں کے موازنے پر رپورٹ

پی سی بی کی’ انصاف فکسنگ‘ کا پردہ چاک ہوگیا
ایک ہی کیس میں رچائے گئے عدل کے مختلف ’ڈراموں‘ پر مفصل رپورٹ

کالی آندھی کو انہونی کو ’ہونی‘ میں بدلنے کا چیلنج
ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست انٹری کے لئے چھڑی جنگ کا جائزہ

افغان بورڈ سے خفیہ ’پینگوں‘ کا مقصد کیا ہے؟
پاکستان کی توہین کرنے والوںسے پی سی بی کے’ دوستی‘ پر رپورٹ

بنگال ٹائیگرز سے اب کوئی بھی محفوظ نہیں!
بنگلہ دیش کی بڑھتی ہوئی قوت اور آسٹریلیا کی ’ان چاہی‘ تاریخ پر رپورٹ

بڑی ٹیسٹ شراکت کا ریکارڈ جو سینڈوچ بنا رہا
اہم عالمی ریکارڈکے پہلی بار بننے سے آخری بار ٹوٹنے تک کی مکمل کہانی

گلوبل لیگ کی رونقیں پاکستانی شائقین کیلئے مدھم ہونے لگیں
جنوبی افریقی لیگ کی مکمل تفصیل

تمیم اقبال،جنہوں نے بنگال ٹائیگرز کا بول بالا کردیا
بنگلہ دیشی اوپنر کی زندگی پر ایک نظر

’’ٹی 20 کے انٹرنیشنل مقابلے نہیں ہونا چاہئیں‘‘
دورحاضر کے بہترین ٹوئنٹی 20 کوچ اسٹیفن فلیمنگ کے انٹرویو کا دوسرا حصہ

ریکارڈبک
گزشتہ ہفتے کھیلے گئے میچوں میں بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈز، بھارت بمقابلہ سری لنکا، بنگلہ دیش بمقابلہ آسٹریلیااور انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز میں بننے والے نئے ریکارڈزکی مکمل تفصیل

رائل رمبل میں ایک ساتھ 14 شیروں کا شکار
بینکس کا اکائونٹ کیسے بند ہوا؟ریسلنگ مقابلوں کا دلچسپ احوال

رونالڈو پر دولت ، شہرت اور ایوارڈز کی برسات
بارسلونا میں نیمار کا متبادل کون؟ اور بہت کچھ جاننے کیلئے ’فٹبال رائونڈ اپ‘

وہاب ریاض کیلئے’ پنڈت‘ حرکت میں آگئے
فاسٹ بولر کے ’شاندار ماضی‘ کی حقیقت اعدادوشمار کی روشنی میں

عمر گل…پاکستان کرکٹ کا ٹوٹا ہوا ’تارا‘
فاسٹ بولر کی اپنے مستقبل، عمر اکمل ، آرتھر تنازع اور دیگر معاملات پر بات چیت

کئی ٹاپ جنوبی افریقی ریکارڈز کے مالک… جیک کیلس
عظیم پروٹیز آل رائونڈرکے کارناموں ،عالمی و قومی ریکارڈزپر خصوصی رپورٹ

سری لنکا کو تاریخ میں پہلی باراپنے میدانوں پروائٹ واش!!
بھارت اور سری لنکا کے مابین کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا بمعہ ٹاپ پلیئرز،ٹیموں کے مجموعی اعدادوشمار خصوصی رپورٹ

ون ڈے ریٹنگ پوائنٹس،کوہلی نے ٹنڈولکرکا ریکارڈ برابرکردیا
بھارت بمقابلہ سری لنکاون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری ہونے والی تازہ رینکنگ میں رونماہونے والی تبدیلیوں پر جامع رپورٹ اور آنے والی سیریزکے تمام ممکنہ نتائج کے رینکنگ پراثرات کا جائزہ

وسیم اکرم بمقابلہ گلن مک گرا
پاکستان اور آسٹریلیاکے ماضی کے دو عظیم فاسٹ بولروں کے ایک ساتھ کھیلے گئے میچوں کے نتائج اور ان میں دونوں عظیم بولروں کی انفرادی کارکردگی کا موازنہ


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ٹی10لیگ اورفیوچرٹورزکی بھرپورکوریج پر مشتمل ’اسپورٹس لنک‘شائع ہوگیا

مئی 2019ء سے مئی 2023ء تک مجوزہ آئی سی سی فیوچرٹورزپروگرام میں ہرٹیم کے میچز …

error: Content is protected !!