ہوم / ایشیاء کپ 2018ء / شیکھردھوون بھارت کا سرفہرست بلے باز بن گیا

شیکھردھوون بھارت کا سرفہرست بلے باز بن گیا


ایشیاء کپ 2018ء کے انعقاد کے سبب گزشتہ ہفتہ (16تا22ستمبر 2018ئ)کرکٹ سے بھرپور رہاجس کے دوران ایشیاء کی چھ ٹیمیں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ ایکشن میں دکھائی دیں جن کے درمیان مجموعی 9میچز کھیلے گئے۔

ان 9ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں کئی تھیساراپریرا نے 5/55کی بولنگ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ افغان لیگ اسپنر راشد خان نے 3/46کی کارکردگی سمیت چار میچز میں آٹھ وکٹوں پر ہاتھ صاف کئے جو گزشتہ ہفتے کے دوران کسی بھی بولر کی سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں تھیں ۔اس طرح جسپریت بمرا تین میچز میں سات وکٹیں گرانے میں کامیاب رہے ۔

بیٹنگ میں افغان بلے باز حشمت اللہ شہیدی نے 87.66کی اوسط سے تین ففٹیوں سمیت چار میچز میں 263رنز جوڑے جبکہ روہت شرما نے 111*رنزکی لاجواب اننگزسمیت تین ففٹی پلس اسکور کی مددسے 134.50کی لاجواب اوسط سے 269رنزبنائے مگر اُن کے ساتھی اوپنر شیکھر دھوون اس حوالے سے سب سے آگے رہے جس نے گزشتہ ہفتے کے دوران سب سے زیادہ دو سنچریاں (ہانگ کانگ اور پاکستان کے خلاف)جڑنے کے علاوہ دومین آف دی میچ ایوارڈز حاصل کئے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ گزشتہ سات دنوں کے دوران 300رنزکا سنگ میل عبور کرنے والے واحد بلے باز بنے جنہوں نے چار اننگزمیں 101.86کے اسٹرائک ریٹ اور 81.75کی شاندار اوسط سے 327رنزبنائے۔وہ گزشتہ ہفتے کے دوران 100 سے زائد رنزبنانے والے تمام بلے بازوں میں واحد پلیئرتھے جس نے گیندوں سے زائد رنز بنائے۔اس لاجواب کارکردگی پر شیکھردھوون کو ’پلیئرآف دی ویک‘ منتخب کیا گیاہے۔

شیکھردھوون بھارت کا کامیاب ترین بلے باز

شیکھردھوون حالیہ عرصے میں بھارتی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہواہے جس نے پاکستان کے خلاف سپرفورمرحلے کے میچ تک 108 ون ڈے اننگزمیں پندرہ سنچریوں اور پچیس نصف سنچریوں سمیت 47.13کی اوسط سے 4808رنزبنالئے ہیں ۔کیریئر کے پہلے میچ میں صفرپرآئوٹ ہونے والے اس بلے باز نے دوسرے میچ میں 51رنز اور پھر چھٹے و ساتویں میچ میں لگاتار سنچریاں جڑنے کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

گزشتہ ہفتے کے پلیئرآف دی ویک اور دسمبر2017ء سے بھارت کے کامیاب ترین بیٹسمین شیکھردھوون کے کیریئر کے جائزے اور دیگر اعدادوشمار پرمفصل رپورٹ ’اسپورٹس لنک ‘ میگزین کے تازہ ایڈیشن میں ملاحظہ کریں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کو ہلی کا مستقبل میں داڑھی صاف کے سوال پر دلچسپ جواب

کوہلی کا شمار دنیا کے معروف ترین اور نوجوانوں کے رول ماڈل کے طور پر …

error: Content is protected !!