ہوم / پلیئرآف دی ویک / محمدشہزادایکبارپھر افغانستان کا کامیاب ترین بلے باز بن گیا

محمدشہزادایکبارپھر افغانستان کا کامیاب ترین بلے باز بن گیا


گزشتہ ہفتے (24تا30جون 2018ئ) کے دوران شائقین کو صرف ون ڈے کرکٹ ہی دیکھنے کو ملی۔ بھارت، افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں جہاں ایشیاء کپ کیلئے یواے ای کے میدانوں پر ایکشن میں دکھائی دیں وہاں براعظم افریقہ میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی اس فارمیٹ کی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل آئیں۔

گزشتہ ہفتے کھیلے گئے چار ون ڈے میچز کے دوران کئی پلیئرزنے شاندار کھیل پیش کیا ۔بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے پاکستان کے سیمی فائنل کی حیثیت رکھنے والے میچ میں12/3کی مشکل صورتحال کے بعد 99رنزکی عمدہ باری کھیلی جبکہ فائنل میں اسی ٹیم کے لٹن داس نے بھارت کے خلاف121رنزکی یادگار باری کھیلی۔سپرفورمرحلے کے میچ میں بھارت کے خلاف ایک اینڈسے مسلسل وکٹیں گرتی دیکھتے ہوئے گیارہ چوکوں اور سات چھکوں سے مزین اننگز کھیلنے والے محمد شہزاد بھارت کے خلاف سنچری داغنے والے پہلے بلے باز بنے۔

بولرزمیں ایک میچ کھیلنے کا موقع پانے والے جنیدخان نے 4/19کی کارکردگی کا مظاہرہ کیاجبکہ مستفیض الرحمن نے 4/43کی کارکردگی سمیت دو میچز میں چھ وکٹیں لیں،بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے 3/45کی کارکردگی سمیت دومیچز میں پانچ وکٹوں پر ہاتھ صاف کئے۔

ان ساری پرفارمنس میں افغان بلے باز محمد شہزادکی کارکردگی خاصی وزنی تھی جس نے ٹورنامنٹ کے بہترین بھارتی بولنگ اٹیک کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 88بالز پر سنچری جڑی۔یہی وجہ ہے کہ انہیں اس میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیاگیا۔اُن کی یہ اننگزبھارت کو کم ازکم فتح سے دوررکھنے کیلئے کافی ثابت ہوئی۔اس اننگزکی بدولت محمد شہزاد کو ’پلیئرآف دی ویک‘ منتخب کیا گیاہے۔

اپنی تمام تر ابتدائی کرکٹ پاکستان میں کھیلنے والے محمد شہزاد کا شمار افغانستان کے کامیاب ترین بلے بازوں میں ہوتا ہے جو افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ 4471انٹرنیشنل رنز اور چھ سنچریاں بنانے کا اعزاز رکھتے ہیںجبکہ افغانستان کیلئے کم ازکم 500 انٹرنیشنل رنزبنانے والے بلے بازوں میں سب سے زیادہ 104.04کے اسٹرائک ریٹ سے رنزبنانے کا اعزاز بھی انہی کے نام ہے ۔

اس ہفتے پلیئرآف دی ویک محمد شہزاد کے تمام کارناموں اورپرفارمنس پرمبنی مکمل رپورٹ ’اسپورٹس لنک‘ میگزین میں ملاحظہ کریں(تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں)


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

افغان آل رائونڈر محمد نبی نے نیا ورلڈریکارڈ قائم کرڈالا

آئرلینڈاور افغانستان کے درمیان جاری ون ڈے سیریزکے دوران افغان آل رائونڈر محمد نبی نے …

error: Content is protected !!