ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / آسٹریلیاکیخلاف سرفرازکے بجائے شعیب ملک کپتان ہونگے

آسٹریلیاکیخلاف سرفرازکے بجائے شعیب ملک کپتان ہونگے


پاکستان کرکٹ بورڈکی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیاکے خلاف اگلے ماہ یواے ای میں شروع ہونے والی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے سرفرازاحمد کے بجائے شعیب ملک کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیاہے جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپر کے بطور پر اسکواڈ میں شامل کئے جائیں گے۔

شعیب ملک نے گزشتہ ماہ جنوبی افریقا میں سرفراز احمد پر پابندی لگنے کے بعد دو ون ڈے میچز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کپتانی کی تھی۔سرفراز احمد کو پی سی بی نے ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کررکھا ہے لیکن سیریز میں پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی نے کم از کم آٹھ کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔

بورڈ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی اس لئے اپنائی گئی ہے تاکہ کھلاڑی تازہ دم ہوکر ورلڈ کپ میں شریک ہوں، ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے ایک ٹی ٹوئنٹی سمیت مجموعی طور پر 11 میچز کھیلنے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے جیت ہار سے قطع نظر 8 کھلاڑیوں کو تین تین میچ کھلانے کا فیصلہ کیا اور سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر کچھ نئے اور کچھ آزمودہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، شاداب خان، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا جبکہ محمد حفیظ پہلے ہی ان فٹ ہیں۔سلیکٹرز پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور پاکستانی ٹیم کا اعلان 8 مارچ کو پاکستان میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے ساتھ پاکستانی اننگز کی آغاز شان مسعود کریں گے اور ون ڈاؤن پر حارث سہیل کھیلیں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سعد علی، عمر اکمل، جنید خان، وہاب ریاض، یاسر شاہ، عماد وسیم، محمد عامر، حسین طلعت، عثمان خان شنواری نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ہم نے جیت ہار سے قطع نظر اپنے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا دوسرے درجے کی پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی اور اس طرح ہم اپنے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں ترو تازہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ اس وقت کھلاڑیوں کو آرام کی سخت ضرورت ہے اور گزشتہ چھ ماہ سے پاکستانی ٹیم مسلسل کرکٹ کھیل رہی ہے یہی طے ہوا ہے کہ میگا ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

سرفراز نے آخری گیندپر چھکالگاکر کوئٹہ کو مسلسل چوتھی فتح دلادی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے کپتان سرفرازاحمد کے آخری گیندپر چھکے کی بدولت لاہورقلندرزکو تین …

error: Content is protected !!