ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / بیٹے کی پیدائش ، شعیب ملک انوکھی مشکل میں پڑگئے

بیٹے کی پیدائش ، شعیب ملک انوکھی مشکل میں پڑگئے


پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کی پیدائش پر خوشی سے جھوم رہے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی کپتان انوکھی مشکل سے بھی دوچار ہوگئے ہیں جس کی وجہ شہریت کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے قوانین ہیں۔

قوانین کے مطابق بھارت میں جنم لینے والا اذہان اب کبھی پاکستانی شہری نہیں بن سکے گا اس حوالے سے بھارتی ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر سبود کمار نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان اپنی ماں کی طرح بھارتی شہری ہوگا۔یہ بھی بتایا گیاہے کہ بھارت میں اذہان کی شہرت کی رسمی کارروائی کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

دکن کرانیکل اخبار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’نومولود کے والدین کو اپنے بیٹے کا نام وزارت داخلہ میں رجسٹر کرانا ہوگا تاکہ وہ بھارتی حکومت سے پاسپورٹ کے لئے اہل ہوسکے‘۔ ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر کا کہنا تھا کہ ’’ماضی میں ایسا بچہ جس کے والدین 2 مختلف قومیتوں کے حامل ہو، خودکار طور پر اس وقت بھارتی پاسپورٹ کے لئے اہل ہوتا تھا، جب اس کی پیدائش بھارت میں ہو، تاہم اس حوالے سے قوانین میں تبدیلی آئی ہے اور اب بچے کا نام وزارت داخلہ میں رجسٹر کرانا ہوتا ہے تاکہ وہ بھارتی پاسپورٹ حاصل کرسکے‘‘۔

اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ اذہان اپنے والد شعیب ملک کے ملک کی شہریت یا دوہری شہریت شیئر نہیں کرسکے گا، سبود کمار نے بتایا کہ’’کوئی بھی بھارتی شہری کسی دوسرے ملک کے پاسپورٹ کو حاصل کرسکتا ہے‘‘۔ اگرچہ پاکستان نے کچھ ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے کررکھے ہیں مگر بھارت اس فہرست میں شامل نہیں۔ اس طرح شعیب ملک اور ان کے بیٹے اذہان کے درمیان ایک نادیدہ دیوار حائل ہوچکی اور یہ عمر بھر کے لئے ہے جو مستقبل میں صرف اس صورت میں ٹوٹ سکتی ہے جب شعیب اور ثانیہ اپنا اپنا ملک چھوڑ کر دبئی یا پھر کسی اور ملک میں مستقل سکونیت اختیار کرلیں۔

یہ رپورٹ ’اسپورٹس لنک‘ میگزین کے سلسلے ’آف دی فیلڈ‘ سے حاصل کی گئی ہے ۔اس معروف سلسلے میں کھلاڑیوں کی میدانوں سے باہر کی زندگی و سرگرمیوں کا احوال شائع کیا جاتاہے۔


Facebook Comments

error: Content is protected !!