ہوم / کیرئیرلائنز / شرجیل خان کیرئیر میں کس بولر کے ہاتھوں زیادہ آئوٹ ہوئے؟

شرجیل خان کیرئیر میں کس بولر کے ہاتھوں زیادہ آئوٹ ہوئے؟


کھلاڑیوں کے آن دی فیلڈ ریکارڈز پر مشتمل ایک معلوماتی سلسلے ’’کیریئرلائنز‘‘ میں آپ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے میدان میں پیش کئے گئے کارناموں، مختلف ریکارڈز، اہم اعدادوشمار سے متعلق آگاہی حاصل کرتے ہیں۔ یقینا آپ بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے کارناموں اور آن دی فیلڈ اعدادوشمار کےبارے میں جاننا چاہیں گے۔

’’اسپورٹس لنک‘‘ نے اپنے تاز ہ ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے سبب پانچ سالہ پابندی کا شکار ہونے والے پاکستانی اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی’’ کیریئر لائنز ‘‘شائع کی ہیں جن کا پانچ فیصد حصہ یہاں انٹرنیٹ صارفین کیلئے پیش کیا جارہاہے جبکہ شرجیل خان کی مکمل ’’کیریئرلائنز‘‘ مارکیٹ میں دستیاب ’’اسپورٹس لنک‘‘ میگزین میں پڑھی جاسکتی ہیں۔

پورانام:
شرجیل خان

تاریخ پیدائش:
14اگست 1989ء

موجودہ عمر:
28سال

کس ٹیم کیخلاف زیادہ سنچریاں اسکورکیں؟
ون ڈے کیریئر کی اکلوتی سنچری آئرلینڈکے خلاف بنائی جبکہ ٹوئنٹی20انٹرنیشنل کیریئر میں کوئی سنچری اسکورنہیں کی تھی اور دو ففٹیوں میں سے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ایک ایک ففٹی بنائی۔

کتنے ورلڈکپ ٹورنامنٹس کھیلے؟
یہ موقع بھی ابھی تک نہیں ملا

سب سے زیادہ ون ڈے رنز اور سنچریاں کس کپتان کی قیادت میں اسکور کیں؟
اظہرعلی کی قیادت میں سب سے زیادہ 539رنز بنائے اور کیریئر کی اکلوتی سنچری بھی اُنہی کی قیادت میں اسکورکی

اورٹوئنٹی20 میچوں میں…
شاہد آفریدی کی قیادت میں سب سے زیادہ 164 رنزبنائے۔

کس بولر کے ہاتھوں سب سے زیادہ بار آئوٹ ہوئے؟
ون ڈے میچوں میں لیستھ مالنگانے سب سے زیادہ چاربار آئوٹ کیا جبکہ ٹوئنٹی20میچوں میں عرفات سنی اور سنیل بدری نے سب سے زیادہ 2،2بار میدان بدر کیا۔

شرجیل خان کی مکمل کیرئیرلائنز ’’اسپورٹس لنک‘‘ کے پرنٹ ایڈیشن میں پڑھی جاسکتی ہیں


Facebook Comments

error: Content is protected !!