ہوم / خبریں / آفریدی کیخلاف بھارتی کرکٹرز کی ہرزہ سرائی، پاکستانی کرکٹرزخاموش

آفریدی کیخلاف بھارتی کرکٹرز کی ہرزہ سرائی، پاکستانی کرکٹرزخاموش


مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے پرسابق بھارتی کرکٹرزاور وہاں کا میڈیا پاگل کتوں کی طرح پاکستانی کرکٹرشاہد آفریدی کے پیچھے پڑگیاہے۔جن کے چھوٹے سے بڑے کرکٹرزسبھی اپنے اپنے الفاظ میں پاکستانی کرکٹرزکے خلاف زہراُگل رہے ہیں لیکن پاکستانی شائقین کیلئے مایوس کن بات یہ ہے کہ کوئی دوسرا پاکستانی کرکٹر اس معاملے میں آفریدی کے ساتھ نہیں کھڑاہے جو انتہائی حیران کن بات ہے۔

بھارتی اداکارسلمان خان کوسزاہونے پر دل بیٹھ جانے کی ٹوئٹ کرنے والاسابق پیسر شعیب اختر کشمیر کے معاملے پر بولنے سے کترا رہا ہے جبکہ دیگر سابق پاکستانی پلیئرزکے بھی بھارت میں مفادات ہیں جس کے سبب اُن کی زبان کو تالے لگے ہوئے ہیں لیکن کرکٹ میدانوں پر بھارتیوں کے چھکے چھڑانے والا شاہد آفریدی آج بھی اکیلا پورے بھارت کوجواب دے رہاہے۔

پاکستانی میڈیا اپنے تئیں شاہد آفریدی کے حق میں خبریں چلارہاہے لیکن حیران کن طورپر کوئی سابق کرکٹر اس معاملے میں زبان کھولنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

وجہ تنازعہ:

واضح رہے کہ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی فوج کے ظلم وبربریت کے خلاف آواز اُٹھانے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی تھی جس پر بھارتی میڈیا اور اُن کے کرکٹرزغصے میں پاگل ہوگئے ہیں۔

بھارتی کرکٹرزکا ردعمل

سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے تو شاہد آفریدی کو پہچاننے سے انکار کردیاجن کا کہناتھا کہ’’ شاہد آفریدی کون ہے؟‘‘ لیکن سوشل میڈیا پر انہیں کچھ لوگوں نے انہیں بتایا کہ ’’ شاہد آفریدی وہ ہے جس نے بھارت سے کئی میچز چھینے، جس نے وشاکا پٹنم میں 45گیندوں پر سنچری بنائی، جس نے ایشوین کو چھکا لگاکر بھارت کو ایشیاء کپ2014ء سے باہرکیا۔ جس نے آج پورے بھارت کواپنی بات سے ہلاکر رکھ دیا ہے‘‘

یادرہے کہ شاہد آفریدی کے کشمیر ی عوام کے حق میں ٹوئٹ کے ردعمل میں سچن ٹنڈولکر، گوتم گھمبیر، وریندرسہواگ، ویرات کوہلی سمیت تقریباً تمام بڑے اسٹارزنے اپنے ردعمل کا اظہارکیاتھا تاہم اس معاملے میں کوئی دوسرا پاکستانی کرکٹر کچھ نہیں بولا۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عمران خان اورشاہین آفریدی کے ٹیسٹ ڈیبیوز میں حیران کن مماثلت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ابوظہبی میں نیوزی لینڈکے خلاف …

error: Content is protected !!