ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / سرفرازاحمد نے ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ’کی پلیئرز‘کے نام بتادیئے

سرفرازاحمد نے ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ’کی پلیئرز‘کے نام بتادیئے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ورلڈکپ 2019ء کیلئے پاکستان ٹیم کے ’کی پلیئرز‘ کے نام بتادئیے ہیں اور ان اہم پلیئرزمیں شعیب ملک شامل ہیں البتہ محمد عامر شامل نہیں۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفرازاحمد نے بتایا کہ اس وقت پاکستان ٹیم میں کئی اہم پلیئرز موجود ہیں جن کی ایفرٹس پاکستان کو ورلڈچیمپئن بناسکتی ہیں ۔قومی ٹیم کے کپتان نے خود کو اس فہرست میں شامل کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈکپ میں میرے علاوہ اوپنر فخرزماں،ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابراعظم،آل رائونڈزمیں محمد حفیظ اور شعیب ملک ، اسپنرشاداب خان اور فاسٹ بولرزمیں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی ہمارے ’کی پلیئرز‘ ہوں گے۔

سرفرازاحمد کاکہناتھاکہ مذکور کھلاڑیوں نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پاکستان ٹیم کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اُمید کرتے ہیں کہ ورلڈکپ میں بھی یہ کھلاڑی اپنی فارم جاری کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

شعیب ملک اور محمد عامر کی ورلڈکپ ٹیم میں شمولیت پر یہ خصوصی ویڈیو دیکھیں

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 31مئی کو ویسٹ انڈیزکے خلاف میچ سے اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز کرے گی تاہم اس سے قبل وہ کائونٹی ٹیموں کے خلاف تین پریکٹس میچز کے علاوہ میزبان انگلینڈکے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گی جبکہ گرین شرٹس ورلڈکپ 2019ء کے باقاعدہ آغاز سے قبل دو وارم اَپ میچز بھی کھیلیں گے۔

ورلڈکپ 2019ء کیلئے پاکستان ٹیم کی کرکٹ کٹ اور تاریخ کی بہترین پاکستانی کٹس پر یہ خصوصی ویڈیو دیکھیں

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مکی آرتھر نے بابراعظم اوراُسکی فیملی کی حیران کن کہانی بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے اپنے تازہ انٹرویو میں ٹاپ آرڈر بیٹسمین …

error: Content is protected !!