ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / سرفرازکوہٹانے کا فیصلہ – نیا کپتان چار سال کیلئے مقرر ہوگا

سرفرازکوہٹانے کا فیصلہ – نیا کپتان چار سال کیلئے مقرر ہوگا


پاکستان کرکٹ بورڈنے ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ میں مسلسل ناکام ہونے والے کپتان سرفراز احمدکو ان دونوں فارمیٹ کی قیادت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے تاہم انہیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بدستور کپتان برقرار رکھاجارہاہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کے برعکس سرفرازاحمد کا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ انتہائی شاندار ہے جو اب تک بطور کپتان صرف ایک ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارے ہیں جوکہ انگلینڈ کے خلاف گزشتہ سیریز تھی۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت تک محدود کرکے اگلے برس آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔بورڈ حکام چارسال بعد بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کو سامنے رکھ کر کپتان سمیت تمام ٹیم انتظامیہ کے تقرر کے خواہشمند ہیں۔

نئے ڈھانچہ میں اب طویل المدت کپتان کے اعلان سمیت تمام کوچنگ اسٹاف کو بھی ذمہ داریاں اسی پلاننگ کے ذریعے سونپنے کی تجویز ہے۔قومی ٹیم کے تمام کوچنگ اسٹاف کا معاہدہ ورلڈکپ تک کا تھا، اب نئے سرے سے تقرریاں ہوں گی جس کے لیے ہیڈ کوچ، بولنگ کوچ، بیٹنگ کوچ اور دوسرے عہدوں کے لیے اگلے چند روز میں اشتہار جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہارکرنے والے مکی آرتھر کو بھی ازسرنو اپلائی کرنا ہوگا۔ پی سی بی کے رولز کے مطابق ایک لاکھ روپیسے زیادہ تنخواہ پانے والوں کے تقرر سے پہلے اشتہار دینا لازمی ہے، جس کے بعد انٹرویو ز کے ذریعے تقرر کیا جاتا ہے۔

قومی ٹیم کے نئے کپتان کے حوالے سے یہ ویڈیو ملاحظہ کریں

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے …

error: Content is protected !!