ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / راشدلطیف کا ہیڈکوچ مکی آرتھر کے بارے میں حیران کن تبصرہ

راشدلطیف کا ہیڈکوچ مکی آرتھر کے بارے میں حیران کن تبصرہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف بے لاگ تبصروں کیلئے مشہور ہیں جو لگی لپٹی رکھے بغیر ہی اپنی بات دوسروں تک پہنچاتے ہیں ۔ماضی میں اُن کا نام میچ فکسنگ کے خلاف آواز اُٹھانے والے پلیئرزمیں ہوتارہاہے اور اب وہ بھی بطور ماہر مختلف ٹی وی چینلز پر اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تو اس کے ساتھ ہی کوچنگ اسٹاف کا بھی پاکستان کے ساتھ معائدہ ختم ہوگیاہے ۔ عام تاثر یہی ہے کہ پی سی بی کوئی نیا کوچ لانے کا سوچ رہا ہے تاہم اس حوالے سے سابق کپتان راشدلطیف نے حیران کن طورپر مکی آرتھرکو مزید عرصے کیلئے ٹیم کے ساتھ رکھنے کی صلاح دے دی ہے۔

راشد لطیف کا کہناتھاکہ مکی آرتھر کو ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کا موقع دینا چاہیے۔ راشد لطیف کا کہناہے کہ اگلے سال اکتوبر میں آسٹریلیامیں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020ء تک ٹیم اور کوچنگ اسٹاف میں زیادہ تبدیلیاں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

پی سی بی کو چاہیے کہ ورلڈٹی ٹوئنٹی جیسے اہم ایونٹ سے ایک سال قبل بڑی تبدیلیاں نہ کرے اور محض وہاں بہتری لانے کی کوشش کرے جہاں اشد ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔

مزید اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

رن ریٹ فارمولے پر اعتراض -پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہیڈ ٹو ہیڈ میچ کا مطالبہ

رن ریٹ کے معمولی فرق کے سبب ورلڈکپ 2019ء کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ …

error: Content is protected !!