ہوم / اعدادوشمار / پی ایس ایل 4: شین واٹسن نے عمراکمل سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

پی ایس ایل 4: شین واٹسن نے عمراکمل سے ٹاپ پوزیشن چھین لی


کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اوپننگ بلے باز شین واٹسن نے گزشتہ (بدھ)رات ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں گیارہ چوکوں کی مددسے چالیس گیندوں پر 61رنزکی عمدہ اننگزکھیل کر نہ صرف مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا بلکہ ٹورنامنٹ کے بیٹنگ چارٹ میں اپنے ساتھی کرکٹر عمراکمل سے ٹاپ پوزیشن بھی چھین لی ہے۔

شین واٹسن 61رنزکی حالیہ اننگزکی بدولت 161رنزکے ساتھ پی ایس ایل فورکے ٹاپ اسکورربن گئے ہیں جو اس سیریزمیں ڈیڑھ سورنزکی حد پارکرنے والے پہلے پلیئربھی ہیں۔شین واٹسن نے اب تک کھیلے گئے تین میں دومیچز میں ففٹیاں بنائی ہیں۔

بیٹنگ چارٹ پرمشترکہ طورپر دوسرے نمبرپر موجود ملتان سلطانزکے کپتان شعیب ملک بھی اب تک دو ففٹیاں بناچکے ہیں۔ اب تک شین واٹسن اور شعیب ملک ہی پی ایس ایل فور میں ایک سے زائد ففٹیاںبنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔عمراکمل بھی 136رنزبناکراس فہرست میں شعیب ملک کے ساتھ مشترکہ طورپر دوسرے نمبرپر ہیں جس نے پہلے رائونڈکا خاتمہ ٹاپ پوزیشن پر کیاتھا۔

بولرزمیں لاہورقلندرزکے راحت علی آٹھ وکٹوں کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں جو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سے اب تک اس پوزیشن پر قابض ہیں۔جن کے بعد پانچ مختلف بولرز پانچ پانچ وکٹیں لے چکے ہیں جن میں تازہ اضافہ سہیل تنویر کا ہے جبکہ اُن سے قبل وہاب ریاض، حسن علی،محمد عامر اور حارث رئوف بھی اپنے نام کھاتے میں پانچ ،پانچ وکٹوں کا اندراج کراچکے تھے۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فور میں وکٹوں کی دوڑمیں سرفہرست بننے والے بولرز

پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں یواے ای میں کھیلے گئے میچز تک مجموعی طورپر …

error: Content is protected !!