ہوم / پی ایس ایل 2019ء / کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے فائنل کھیلنے کی اپنی منزل آسان بنادی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے فائنل کھیلنے کی اپنی منزل آسان بنادی


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فور کے 26ویں میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈکو 43رنز سے شکست دیکر اپنے فائنل کھیلنے کی منزل آسان بنادی ہے جسے اب فائنل کھیلنے کیلئے ایک کے بجائے دو ایلمنٹر میچز ملیں گے۔

اس اہم میچ میں ٹاس جیت کر بھی اسلام آباد یونائیٹڈ قسمت کو اپنے حق میں نہ کرسکی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اوپنر احمد شہزاد نے 46گیندو ں پر 9چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 73رنزکی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 180/9رنزکا مجموعہ دلایا۔ اُن کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا کوئی دوسرا بلے باز 30رنز تک نہ پہنچ پایا۔

عمراکمل نے 17 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مددسے 27رنزبناکر دوسرے ٹاپ اسکورررہے جبکہ ریلی روسوئو نے سترہ گیندوں پر دو چوکوں اورایک چھکے کی مددسے 23رنزبنانے میں کامیاب رہے۔ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر شین واٹسن گیارہ گیندوں پر پندرہ رنزبناکر آئوٹ ہوئے ۔اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے معین خان کے بیٹے اعظم خان کو بھی موقع دیاجس نے اپنے کیریئرکاکسی بھی لیول کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جس میں وہ پندرہ گیندوں پر ایک چوکے کی مددسے بارہ رنزبناسکا۔

اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سے فہیم اشرف نے چار ،عمادبٹ نے تین جبکہ صمت پٹیل اور ظفرگوہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

181رنزکے ہدف کے تعاقب میں لیوک رونکی اور کیمرون دلپورٹ نے اسلام آبادیونائیٹڈکو 8.2 اوورزمیں62 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔اس موقع پر دلپورٹ چار چوکوں کی مددسے 27گیندوں پر 25رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو آنے والے بیٹسمینوں میں ماسوائے صمت پٹیل (14رنز)کے،کوئی بھی دوسرا بلے باز اپنا انفرادی اسکور ڈبل فگر میں داخل نہ کرسکا، فلپس سالٹ2،آصف علی صفر،فہیم اشرف2جبکہ شاداب خان 8رنزبناکر آئوٹ ہوئے جبکہ ان فارم اوپننگ بلے باز لیوک رونکی کے 43گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں سے مزین 64رنز بھی اسلام آبادیونائیٹڈکی43رنز سے شکست کو نہ ٹال سکے۔

اسلام آبادیوئیٹڈپندرھویں اوورمیں109رنزبناچکی تھی تاہم اس موقع پر بھی میچ کم وبیش اُس کے ہاتھوں سے نکل چکاتھا جو بعدازاں مقررہ بیس اوورزمیں نو وکٹوں کے نقصان پر 137رنزبناسکی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے فواداحمد نے تین ،سہیل تنویر اور محمد حسنین نے دو،دو جبکہ محمد نواز اور ڈیوین براوونے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

73رنزکی شاندار اننگزکھیلنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اوپنر احمد شہزادکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

سہیل تنویر نے پی ایس ایل ٹیم مالکان کا اہم راز بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر اور پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ …

error: Content is protected !!