ہوم / پی ایس ایل 2019ء / شین واٹسن دوبارہ پی ایس ایل فور کے ٹاپ بیٹسمین بن گئے

شین واٹسن دوبارہ پی ایس ایل فور کے ٹاپ بیٹسمین بن گئے


پشاور زلمی کے خلاف 91*رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بلے باز شین واٹسن نے نہ صرف پی ایس ایل فورمیں ٹاپ بیٹسمین بننے کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیاہے بلکہ وہ ٹورنامنٹ میں300رنزکی حد پار کرنے والے پہلے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔

دبئی میں ختم ہونے والے رائونڈ تک ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے 22میچز میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب رنزکی دوڑ میں سب سے آگے تھے تاہم اب شین واٹسن نے ٹورنامنٹ کے ٹاپ بلے باز ہونے کا اعزاز پالیاہے جو اس سے قبل ٹورنامنٹ کے آٹھویں سے گیارھویں میچ تک بھی ٹاپ اسکورررہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شین واٹسن پی ایس ایل فور میں 150اور 300رنزکی حد پارکرنے والے پہلے بیٹسمین بھی ہیں۔وہ اب 317رنزبناکر ٹورنامنٹ میں سب سے آگے ہیں جن کے بعد دوسرے نمبرپر ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک 77 رنز پیچھے ہیں جو240رنزبناچکے ہیں۔

بولرزمیں پشاور زلمی کے حسن علی بدستور سرفہرست ہیں جو آٹھ میچز میں اٹھارہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جو ٹورنامنٹ میں کسی بھی دوسرے بولر سے چھ زائد وکٹیں ہیں۔اس فہرست میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے سہیل تنویر بارہ وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

سرفراز کا علاقہ بفر زون کیوں پوری دنیا میں مشہور ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کا علاقہ بفر …

error: Content is protected !!