ہوم / پی ایس ایل 2019ء / پی ایس ایل4، حسن علی سرفہرست بننے والے دوسرے بولر بن گئے

پی ایس ایل4، حسن علی سرفہرست بننے والے دوسرے بولر بن گئے


پشاورزلمی کے فاسٹ بولر حسن علی نے کراچی کنگزکے خلاف اہم میچ میں صرف پندرہ رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو شاندار فتح دلانے میں کامیاب رہے بلکہ وہ اس کارکردگی کی بدولت 9 وکٹوں کے ساتھ پی ایس ایل فور کے سرفہرست بولر بھی بن گئے ہیں ۔

پی ایس ایل فور کے شروع دن سے ٹورنامنٹ کے بولنگ چارٹ میں ٹاپ پوزیشن پر لاہورقلندرزکے راحت علی کا قبضہ تھا جس نے افتتاحی میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈکے خلاف چار وکٹیں حاصل کرکے اس پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا جو ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ تک برقرار رہا۔

پشاورزلمی اورکراچی کنگزکے درمیان جمعرات کی شب کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے نویں میچ میں حسن علی نے چار وکٹیں حاصل کرکے رواں پی ایس ایل سیزن میں اپنی وکٹوں کی تعداد 9کرلی ہے جو اس وقت کسی بھی بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں ۔یوں وہ راحت علی کے بعد پی ایس ایل فورکے سرفہرست بننے والے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔

دوسری جانب، بیٹنگ چارٹ میں شین واٹسن بدستور ٹاپ پوزیشن پر ہے جس میں وہ ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں شاندار ففٹی اسکورکرکے قابض ہوئے تھے۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

سرفراز کا علاقہ بفر زون کیوں پوری دنیا میں مشہور ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کا علاقہ بفر …

error: Content is protected !!