ہوم / تجزیئے و جائزے / تین پاکستانی کرکٹرز ’’ریڈزون‘‘ میں آگئے

تین پاکستانی کرکٹرز ’’ریڈزون‘‘ میں آگئے


تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعدمختصر فارمیٹ کی عالمی نمبرون پاکستان ٹیم آج (یکم فروری) سے میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریزمیں مدمقابل آرہی ہے۔اس سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈکے خلاف یواے ای سیریزکا حصہ بننے والے فاسٹ بولر وقاص مقصود کی جگہ فاسٹ بولر محمد عامر کو واپس لایا گیاہے جس کے ساتھ تینوں فارمیٹس میں اُس کی ’مکمل واپسی‘‘ ہوچکی ہے جسے ایشیاء کپ میں خراب کارکردگی کے بعد تینوں فارمیٹس کی ٹیم سے ڈراپ کردیاگیاتھا تاہم حالیہ دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے وہ تینوں فارمیٹس کی سیریزکیلئے پاکستانی دستے میں کم بیک کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے منتخب چودہ رکنی پاکستانی اسکواڈ پر نگاہ ڈالیں تو اس میں چند کھلاڑیوں کی پوزیشنز قدرے’ ریڈزون‘ میں دکھائی دیتی ہیں تاہم اُن کے پاس موقع ضرور موجود ہے کہ وہ آنے والی سیریزمیں عمدہ کارکردگی دکھاکر اپنی جانب اُٹھنے والی اُنگلیوں کو نیچے کردیں۔ریڈزون کے قریب پہنچنے والے پلیئرز میں شعیب ملک، فہیم اشرف اور عثمان شنواری سب سے نمایاں ہیں۔

فخرزماں

شرجیل خان پرپابندی عائد ہوجانے کے بعد فخرزماں فرسٹ چوائس اوپنر کے طورپر سامنے آیا ہے جو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین اننگزمیں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا عظیم ویسٹ انڈین بلے بازویوررچرڈکا ریکارڈ توڑ چکا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میںبھی وہ اب تک 25اننگزمیں چار ففٹی پلس اسکورزسمیت 140رنز فی سوبالز کے لگ بھگ اسٹرائک ریٹ سے 706رنزبناچکا ہے ۔

فخرزماں نے جولائی2018ء میں زمبابوے میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریزمیںآسٹریلیاکے خلاف لگاتار دو میچز میں 73اورکیریئر بیسٹ 91رنز کی اننگز کھیلنے کے بعدمختصر فارمیٹ کے اگلے پانچ میچوں میںخاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی ہے جن میں14، 11، 24اور11رنزکے اسکورز اُس پر بڑی اننگز کھیلنے کیلئے دبائو بڑھا رہے ہیں۔

گزشتہ سال کے اوائل میں نیوزی لینڈکی کنڈیشنز میں50اور46رنزکی اننگز کھیلنے والے فخرزماں سے اُمید کی جاسکتی ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچز کی سیریز میں اپنی سابقہ پانچ اننگزکی ناکامی کا ازالہ کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  تھیساراپریرااورلاستھ مالنگاکی بیوی کا تنازعہ گھمبیرصورتحال اختیارکرگیا

شعیب ملک

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 107ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے شعیب ملک کو تاحال اس فارمیٹ میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبورکرنے والے واحد بیٹسمین ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ جنہیں سرفرازاحمد کی عدم موجودگی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قیادت کے بھی فرائض سرانجام دینے ہیں۔

شعیب ملک اس وقت ٹیم میں بطور اسپیشلسٹ بیٹسمین کھیل رہے ہیں لیکن حالیہ میچز میں اُن کی کارکردگی خاصی خراب رہی ہے جو ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے اُن سے حالیہ سیریزمیں بڑی کارکردگی کا تقاضا کررہی ہے۔ اس تجربہ کار بلے باز کو آخری ٹی ٹوئنٹی ففٹی اسکور کئے گیارہ میچز گزر چکے ہیں جبکہ آخری9 میچز میں اُن کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہوچکی ہے۔

شعیب ملک نے آخری نو میچز میں 20 سے زائد رنز کی صرف دو اننگز (27،43*)کھیلی ہیں جو زمبابوے میں کھیلی گئی ٹرائنگولر سیریزکے آخری دومیچز میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی تھیں۔ آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کے خلاف یواے ای میںکھیلی گئی آخری دو سیریزکی پانچ اننگزمیں وہ صرف 14،18،8 ،10اور19رنزکی ترتیب سے اسکورکرسکے ہیں۔

یہ کارکردگی زندگی کے 38ویں برس میں داخل کرنے والے شعیب ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے جو فی الوقت تو آہستگی سے بج رہی ہے لیکن اگراُن کی کارکردگی میں فوری بہتری نہ آئی تو اس کی بلند ہوتی آوازسلیکٹرزکو ’کان دھرنے‘ پر مجبور کرسکتی ہے۔

عثمان شنواری

سوات سے تعلق رکھنے والا یہ فاسٹ بولر تاحال خود کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پوری طرح نہیں منوا سکا حالانکہ وہ اسی فارمیٹ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ہی منظر عام پر آیاتھا۔13 میچز میں صرف دس وکٹیں خصوصاً آخری چار میچز میں صرف دو وکٹیں اُسے کارکردگی میں بہتری لانے کی متقاضی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستانی دستے میں شامل تمام کھلاڑیوں کی موجودہ فارم اور کارکردگی پر جائزے و تبصرے اسپورٹس لنک میگزین کے تازہ ایڈیشن میں ملاحظہ کریں

’اسپورٹس لنک‘ میگزین کا تازہ ایڈیشن ایڈیشن اور شامل اہم مندرجات پڑھیں

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان تین سال بعد پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہار گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آٹھ رنز …

error: Content is protected !!