ہوم / خبریں / دلخراش واقعہ نے نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو افسردہ کردیا

دلخراش واقعہ نے نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو افسردہ کردیا


قصور میں ہونیوالے افسوس ناک سانحے نے پورے ملک کوہلاکررکھ دیا۔ درندہ صفت انسانوں نے سات سالہ معصوم کلی کو نہ صرف جنسی ہوس کا نشانہ بنایا بلکہ اسے قتل بھی کردیا۔ اس واقعہ نے سب کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ ہم کس معاشرے میں رہ رہے ہیں ، ہمارا معاشرہ یہ کس طرف جارہا ہے۔

اس واقعہ پر جہاں پوری قوم ننھی زینب کے گھروالوں کیساتھ ہے وہیں اس افسوسناک سانحے نے نیوزی لینڈ میں موجود کرکٹرز کو بھی افسردہ کردیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی حکومت سے زینب کو انصاف دلانے کا مطالبہ کردیا۔

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "بطورایک باپ میںاس بچی کے والدین کے دکھ کو تصور بھی نہیں کرسکتا۔ میں اس بچی کے والدین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ یہ ہمارے معاشرے جس میں ہم سب رہ رہے ہیں ایک لمحہ فکریہ اورخطرناک صورتحال ہے۔ حکومت کو چاہئے ان عناصر کیخلاف سخت کارروائی کرے اور معصوم بچی زینب کو انصاف دلائے”۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی اس افسوسناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا۔ شاداب نے کہا کہ زیب کو انصاف دلانے کیلئے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ اللہ بچی کے والدین کو صبر دے۔ انہوں نے ٹوئٹر پرلکھا میں یقین نہیں کرسکتا یہ سچ ثابت ہوسکتا ہے اور یہ ہمارے پاکستان میں ہوسکتا ہے لیکن حقیقت مختلف ہے ، بطور ایک باپ جب سے اس واقعہ کا سنا ہے خود کو بیمار محسوس کررہا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر”جسٹس فار زینب” کے نام سے ہیش ٹیگ میں سماجی، سیاسی، ثقافتی سمیت تمام افراد اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں

"اسپورٹس لنک” میگزین کی انتظامیہ بھی اس افسوسناک، دلخراش اورا ندوہناک واقعہ پراپنے دکھ کا اظہار کرتی ہے اورمتاثرہ بچی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ننھی بچی کو انصاف دلایا جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے معاشرے کے ایسے ناسوروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاداب اور حسن علی نے ’آرام پالیسی‘ کی دھجیاں اُڑادیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی غرض سے آسٹریلیاکے خلاف …

error: Content is protected !!