ہوم / پاکستان کا دورۂ جنوبی افریقہ 2018/19 / جوہانسبرگ میں پروٹیزکیخلاف میچ نہ جیتنے کا جمود ٹوٹ گیا

جوہانسبرگ میں پروٹیزکیخلاف میچ نہ جیتنے کا جمود ٹوٹ گیا


جنوبی افریقی ٹیم جوہانسبرگ کے مقام پر کھیلے گئے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزکے چوتھے میچ میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز دو،دو سے برابر کردی ہے۔یہ پاکستان کی جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی فتح ہے جن کے خلاف وہ سابقہ چاروں میچز ہارچکی تھی۔

پاکستان نے 165 رنزکے ہدف کے تعاقب میں فخرزماں اور امام الحق کے 70 رنزکے اوپننگ اسٹارٹ کے بعد مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر اسکور برابرکیا تاہم بڑا وننگ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں امام الحق آخر میں آئوٹ ہوئے جو چھ چوکوں اور ایک چھکے سمیت 71 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔اُن کی جگہ آنے والے محمد رضوان نے پہلی ہی گیندپر چوکا لگاکر پاکستان کو 32 ویں اوورمیں آٹھ وکٹوں سے فتح دلادی۔

امام الحق کے 71 رنزکے علاوہ فخرزماں نے گیندوں کے برابر 44 جبکہ بابراعظم نے آئوٹ ہوئے بغیر 41 رنزبنائے۔ اس سے قبل پاکستان کے قائمقام کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک اور ہینڈرکس کو جلد پویلین واپس بھیج کر پروٹیزکو 18/2کی صورتحال سے دوچار کردیا۔

بعدازاں ہاشم آملہ اورکپتان فاف ڈوپلیسی نے سنچری شراکت قائم کرکے صورتحال کو کنٹرول کیا تاہم 26ویں اوورمیں118کے مجموعی اسکورپر فاف ڈوپلیسی کے آئوٹ ہوجانے کے بعدصورتحال یکسر بدل گئی جو 57رنزبناکرآئوٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں>> اندھی تنقیداورڈھٹائی کے ’ڈگری ہولڈرز‘ کو جواب

بعدازاں عمادوسیم نے ٹاپ اسکوررہاشم آملہ(59)کو بولڈکرکے میچ کو یکسر بدل کررکھ دیا جس کے بعد عثمان شنواری نے حریف بلے بازوں پر تابڑتوڑحملے کئے۔جنوبی افریقی ٹیم اپنی آخری پانچ وکٹوں پر صرف 9رنزکا اضافہ کرسکی اور 41اوورزمیں164رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ عثمان شنواری نے چارجبکہ شاہین آفریدی اور شاداب خان نے دو،دووکٹیں حاصل کیں۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

افریقی سرزمین پر نئی تاریخ رقم، امام الحق نے 2بڑے ریکارڈزتوڑڈالے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریزکا ابھی ایک ون ڈے میچ باقی ہے …

error: Content is protected !!