ہوم / پاکستان کا دورۂ جنوبی افریقہ 2018/19 / پاک افریقہ سیریز- کیا پاکستان کی نمبرون ٹی ٹوئنٹی پوزیشن خطرے میں ہے؟

پاک افریقہ سیریز- کیا پاکستان کی نمبرون ٹی ٹوئنٹی پوزیشن خطرے میں ہے؟


یکم فروری سے شروع ہونے والی تین ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل میچز کے آغاز سے قبل شائقین کرکٹ خصوصاً پاکستان ٹیم کے سپورٹرزپر نگاہیں رینکنگ چارٹ پر لگ گئی ہیں جو دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا کہ سیریزہارنے کی صورت میں پاکستان ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کو خطرہ ہوگا یا نہیں؟

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 138 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے درجے پرموجود ہے جو دوسرے درجے کی بھارتی ٹیم سے بارہ پوائنٹس آگے ہے۔دوسری جانب، 114پوائنٹس کی حامل جنوبی افریقی ٹیم پانچویں درجے پرموجود ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 24پوائنٹس اور چار درجوں کا فرق سیریز میں پاکستانی ٹیم کے فیورٹ ہونے کو ظاہر کررہاہے۔

یکم فروری سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان شروع ہونے والی اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی نمبرون پوزیشن کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے جو اگر سیریزکے تمام میچز بھی ہارجائے تب بھی وہ ٹاپ پوزیشن پر ہی رہے گی حتیٰ کہ اگر عالمی نمبر2بھارتی ٹیم اس دورانئے میں نیوزی لینڈکے خلاف ہونے والی سیریزکے تینوں میچز جیت کر پاکستان سے نمبرون پوزیشن نہیں چھین پائے گی۔

دوسری جانب ،پاکستان کو اپنے ریٹنگ پوائنٹس بڑھانے کیلئے سیریز کے تینوں میچز جیتنا ہوں گے کیونکہ پانچویں درجے کی جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف 2-0کی فتح حاصل کرکے بھی گرین شرٹس کے پوائنٹس (138)جوں کے توں رہیں گے البتہ جنوبی افریقی ٹیم کیلئے موقع موجود ہوگاکہ وہ عالمی نمبرون پاکستان کے خلاف کسی بھی مارجن سے سیریز جیتنے کا صلہ دو درجے ترقی کی صورت میں پاتے ہوئے پانچویں سے تیسرے درجے پر آسکتی ہے!!

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان ٹوئنٹی 20 کی بہترین ٹیم کیسے بنی؟

آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی 2016ء میں بدترین ناکامیوں کے بعد پاکستان ٹیم نئے ٹی …

error: Content is protected !!