ہوم / پاکستان کا دورۂ جنوبی افریقہ 2018/19 / پاکستان تین سال بعد پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہار گیا

پاکستان تین سال بعد پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہار گیا


پاکستان کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آٹھ رنز سے شکست کھاکر تین میچز کی سیریز ہارگئی ہے جو صفر،دوکے ناقابل تلافی خسارے میں چلی گئی ہے۔یہ آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی2016ء کے بعد پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریزہے جس میں پاکستان کو شکست ہوئی ہے،ان درمیانی تین سالوں کے دوران کھیلی گئی سبھی گیارہ سیریز پاکستان نے سرفرازاحمد کی قیادت میں جیتی ہیں۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک بارپھر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقہ نے قائمقام کپتان ڈیوڈملر کے 29گیندوں پر ناقابل شکست 65رنزکی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 188رنزبناڈالے۔

پاکستان نے 90رنزبنانے والے بابراعظم اور 55رنزکی اننگزکھیلنے والے حسین طلعت کی شاندار بیٹنگ کی بدولت دس اوورزتک میچ اپنے ہاتھ میں رکھا مگر بعدازاں ان دونوں بلے بازوں کی جانب سے سست بیٹنگ کی بدولت میچ پاکستان سے ہاتھ نکل گیا جبکہ آنے والے دیگر بلے باز بھی مطلوبہ رفتار سے رنز نہ بناسکے۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

error: Content is protected !!