ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / پاک-آسٹریلیا میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا خطرہ

پاک-آسٹریلیا میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا خطرہ


سری لنکا کے خلاف برسٹل میں شیڈول ورلڈکپ میچ منسوخ ہوجانے کے بعد پاکستان کا 12جون کو آسٹریلیا کے خلاف اگلا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے کیونکہ اگلے ایک ہفتے تک انگلینڈ کے مختلف شہروں میں مسلسل بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جس شہر میں میچ ہونا ہے، وہاں بھی میچ والے دن (12جون ) کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اگر پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہوتا ہے، تو ایسے میں پاکستانی ٹیم کیلئے سنجیدہ نوعیت کے مسائل پیدا ہوجائیں گے۔ دوسری جانب ماہرین کرکٹ کے مطابق پاکستان، سری لنکا میچ منسوخ ہونے کا زیادہ نقصان قومی ٹیم کو ہوگا کیونکہ اس میچ میں قومی ٹیم کی کامیابی کے امکانات زیادہ تھے جبکہ سری لنکن ٹیم کی اب تک کی کارکردگی خاصی مایوس کن رہی ہے۔

پاکستان کا ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف ریکارڈبھی شاندار ہے جو دونوں ٹیموں کے مابین سابقہ تمام سات میچز جیت چکی تھی اور برسٹل میں اُس کی فتح کے امکانات روشن تھے جو اس سے قبل اپنے گزشتہ میچ میں عالمی نمبرون اورٹورنامنٹ کی ہاٹ فیورٹ انگلش ٹیم کو ہراچکی تھی۔

پاکستانی ٹیم کو اپنے افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف شاندار فتح بھی حاصل کی مگر اس کے باوجود پاکستان کا رن ریٹ منفی 2.41 ہے اور سری لنکا کو اچھے مارجن سے ہرا کر اپنا رن ریٹ بہتر کرنے کا نایاب موقع بھی ہاتھ سے نکل گیاہے ۔

ورلڈکپ 2019ء میں بارش سے متعلق تبدیل کئے گئے قانون کی تفصیل اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بابراعظم نے جاوید میانداد کا ورلڈکپ ریکارڈ توڑدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم رن ریٹ میں معمولی فرق سے ورلڈکپ 2019ء سے باہر ہوگئی ہے …

error: Content is protected !!