ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / بغیرکھیلے پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی یقینی

بغیرکھیلے پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی یقینی


پاکستان کرکٹ ٹیم اگرچہ گزشتہ ایک برس سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دُنیا کی نمبرون ٹیم ہے مگر ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹاپ5 ٹیموں میں شامل نہیں ہے جو طویل فارمیٹ میں ساتویں درجے کی ٹیم ہے لیکن اب اُس کی کم ازکم ایک درجہ ترقی یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے درجے پر موجود سری لنکن ٹیم اس وقت دورۂ جنوبی افریقہ میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیل رہی ہے۔ پروٹیز کے دیس میں دیگر ایشیائی ٹیموں کی طرح آئی لینڈرزکا بھی ریکارڈ اچھا نہیں ہے جو وہاں کھیلی گئی پانچوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کھاچکی ہے جن میں 0-3کا ایک اور 0-2 کے دو کلین سوئپس شامل ہیں ۔

حالیہ سیریزمیں بھی میزبان جنوبی افریقہ کی فتح کا قوی امکان ہے۔ اس لئے دو ٹیسٹ میچوں کی اس سیریزمیں جنوبی افریقہ کی فتح کا سب سے بڑا فائدہ پاکستان کو ہوگا جو سری لنکا کی ممکنہ تنزلی کے سبب کوئی میچ کھیلے بغیر ہی ایک درجہ ترقی کرکے چھٹے نمبرپر آجائے گی۔

سری لنکن ٹیم کسی بھی مارجن سے یہ سیریز ہارتی ہے تو اُس کی ایک درجہ تنزلی یقینی ہے البتہ جنوبی افریقہ کے پاس ترقی پانے کا کوئی موقع موجود نہیں حتیٰ کہ دونوں ٹیسٹ جیت کر بھی وہ بدستور دوسرے نمبرپر رہے گی۔

حالیہ عرصے میں جنوبی افریقی ٹیم اپنے میدانوں پر ٹیسٹ سیریزکے اعتبار سے ناقابل تسخیر ٹیم بن چکی ہے جو 2015/16ء میں انگلینڈکے خلاف شکست کے بعد اپنے میدانوں پر کسی بھی ٹیم کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز ہاری ہے اور اس دورانئے میں اُس نے کھیلی گئی تمام ساتوں ہوم ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں اور قومی امکان ہے کہ پروٹیز کی اپنے میدانوں پر سیریز جیتنے کی قطار میں ایک اور سیریز کا اضافہ ہونے والاہے۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان ٹیسٹ سیریز اور چھٹی پوزیشن گنوابیٹھا

نیوزی لینڈکے کپتان کین ولیمسن کی جرأتمندانہ اننگز ڈیکلیریشن نے کیویز کو پاکستان کے خلاف …

error: Content is protected !!