ہوم / ٹاپ فائیو / سلیکٹرزنے ورلڈکپ کیلئے ’سلوگرز‘ پر اعتماد کرکے غلطی کی: عامر سہیل

سلیکٹرزنے ورلڈکپ کیلئے ’سلوگرز‘ پر اعتماد کرکے غلطی کی: عامر سہیل


آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لئے پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تقریباًممکنہ کھلاڑیوں میں سے 15 رکنی سکواڈ فائنل کر چکی ہے جبکہ اس کا اعلان ہونا باقی ہے تا ہم سابق کپتان اور کمنٹیٹر عامر سہیل نے کھلاڑیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام اینڈ کمپنی نے میچ کو فنشنگ کرنیوالے کھلاڑیوں کے بجائے ’’سلوگرز‘‘ پر اعتماد کرکے غلطی کی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں میں صرف ایک یا دو ہی تھری فیگر اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی ایسا بلے باز نہیں جو تسلسل سے رنز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں تواتر کے ساتھ 50 اوور کی کرکٹ میں 300 اور 350 رنز بنا رہی ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی اس کے یکسر برعکس ہے۔

سابق اوپنر نے سرفراز کو نمبر چار پر بیٹنگ کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کپتان نمبر چھ یا سات پوزیشن کے لئے آئیڈیل ہیں اور انہیں عالمی کپ میں اسی پوزیشن پر بیٹنگ کرنا چاہئے۔ بلے باز احسان علی کی حمایت کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ سلیکٹرز کو انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کرنا چاہئے وہ بہترین بلے باز ہیں اور اگر وہ کامیاب رہتے ہیں تو انہیں عالمی کپ کھلانا چاہئے۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ورلڈ کپ میں بھی ایشیا کپ جیسی کارکردگی دکھائیں گے :راشد خان

افغا نستا ن ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان نے کہا ہے کہ ہماری …

error: Content is protected !!