ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / شعیب ملک پاکستانی کپتان مقرر،عمراکمل اور ایک پی ایس ایل اسٹار بھی منتخب

شعیب ملک پاکستانی کپتان مقرر،عمراکمل اور ایک پی ایس ایل اسٹار بھی منتخب


پاکستان کرکٹ بورڈنے 22مارچ سے آسٹریلیاکے خلاف شروع ہونے والی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیاہے جس میں شعیب ملک کو قائمقام کپتان مقررکیا گیاہے جبکہ ٹیم میں ڈومیسٹک اسٹار عابدعلی کے علاوہ پی ایس ایل فورکے اسٹار پیسر محمد حسنین بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈنے ریگولر کپتان سرفرازاحمدکو آرام دیا ہے اور اس حوالے سے پہلے ہی خبریں گردش کررہی تھیں۔وہ پاکستان کے آخری دو ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں آرام دینا خاصا حیران کن ہے۔

قومی ٹیم میں سرفراز احمد کے علاوہ مزیدچھ کھلاڑیوں کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں فخرزمان، بابر اعظم، حسن علی، شاداب خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں، محمد حفیظ کو انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ حسین طلعت کو زیرغور نہیں لایا گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں عمراکمل، حارث سہیل، جنید خان اور یاسر شاہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ڈیبیو کے منتظر عابد علی، سعد علی اور محمد عباس سمیت پاکستان سپر لیگ میں 150 کی رفتار سے گیند کروانے والے محمد حسنین کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

منتخب 16 رکنی پاکستانی اسکواڈ

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب 16 رکنی اسکواڈ میں شان مسعود، امام الحق، عابد علی، حارث سہیل، سعد علی، عمراکمل، شعیب ملک کپتان، محمد رضوان، عماد وسیم، یاسر شاہ، محمد عباس، محمد عامر، جنید خان،فہیم اشرف، عثمان شنواری اور محمد حسنین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں>>  پاکستان کیخلاف آسٹریلوی ٹیم اور کپتان کا اعلان کردیاگیا


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شعیب ملک کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان؟

ممکن ہے کہ یہ صرف چھٹی حس کا معاملہ ہی ہو جو اس بات سے …

error: Content is protected !!