ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / کیا اب بھی پاکستان کیلئے چھٹی ون ڈے رینکنگ بچانا ممکن ہے؟

کیا اب بھی پاکستان کیلئے چھٹی ون ڈے رینکنگ بچانا ممکن ہے؟


پاکستان کرکٹ ٹیم یواے ای میں آسٹریلیاکے خلاف کھیلی جارہی پانچ ون ڈے میچز کی سیریزکے پہلے تینوں میچز میں شکست کھاکر سیریز گنواچکی ہے جو اُس کی یواے ای کے میدانوں پر کھیلی گئی چوتھی ون ڈے سیریز میں ناکامی ہے۔

سیریز کے پہلے تینوں میچز میں شکست کے باوجود پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بدستور چھٹے درجے پر ہے جہاں وہ سیریزکے آغازپر تھی تاہم ان تین شکستوں کے بعد اُس کے دو پوائنٹس کم ہوگئے ہیں۔دوسری جانب، آسٹریلوی ٹیم پہلے تینوں میچز جیت کر اپنی پانچویں پوزیشن خاصی مستحکم کرچکی ہے تاہم اُس کے پاس اگلے دونوں میچز جیت کر بھی اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع موجود نہیں۔

سیریز کے پہلے تین میچز کے اختتام پرآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا105پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ پاکستان ٹیم 100پوائنٹس کے ساتھ چھٹے درجے پر ہے۔ اگر سیریزکے اگلے دونوں میچز بھی آسٹریلیا جیت جاتا ہے تب بھی پاکستان کی چھٹی پوزیشن محفوظ رہے گی البتہ اس سے پاکستان کو مزید دو پوائنٹس گنوانا پڑیں گے جو 98پوائنٹس کے ساتھ ساتویں درجے کی بنگلہ دیشی ٹیم سے صرف آٹھ درجے آگے ہوگی جبکہ آسٹریلیامزید دوپوائنٹس پاکر بھی بدستور پانچویں نمبرپر رہے گی۔

دوسری جانب، اگر پاکستان ٹیم سیریزکے بقیہ دونوں میچز جیت جاتی ہے تو دونوں ٹیموں کے درجے اور پوائنٹس عین ویسے ہی ہوجائیں گے جیساکہ اس سیریزکے آغاز پر تھے۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

342رنزکاہدف عبور،خیبرپختونخواکے ہاتھوں پنجاب کو مسلسل چھٹی شکست

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان کپ کے چوتھے میچ میں خیبرپختونخوانے 342رنزکا ہدف عبورکرتے ہوئے …

error: Content is protected !!