ہوم / پاکستان کپ 2019ء / خوشدل شاہ نے مکی آرتھرکا چیلنج قبول کرلیا، اہم پیغام دے ڈالا

خوشدل شاہ نے مکی آرتھرکا چیلنج قبول کرلیا، اہم پیغام دے ڈالا


پاکستان کپ 2019ء میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسرے ٹاپ اسکوررہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے خیبرپختونخوا کے کبھے بلے باز خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کا چیلنج قبول کرتے ہوئے انہیں اہم پیغام دے دیاہے۔

واضح رہے کہ دورۂ جنوبی افریقہ کے بعد آسٹریلیاکے خلاف یواے ای میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں صفر،پانچ کی بدترین ناکامی کے بعد پاکستانی ہیڈکوچ مکی آرتھر نے واضح طورپر کہاتھا کہ پاکستان ٹیم میں اچھے میچ فنشر کی کمی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم آخر میں اکثر وہ میچ بھی ہارجاتے ہیں جوکہ باآسانی جیتے جا سکتے تھے ۔اس وقت ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج اچھے میچ فنشر کی تلاش ہے۔

مکی آرتھر کو درپیش یہ چیلنج خیبرپختونخواہ کے لفٹ ہینڈڈ بلے باز خوشدل شاہ نے قبول کرلیاہے۔ پاکستان کپ کے اختتام کے ایک ویب سائٹ سے بات چیت میں جب اُن سے مکی آرتھر کے اس چیلنج کو قبول کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اُن کا کہناتھاکہ ’’بالکل! کیوں نہیں… میں پاکستان ٹیم میں ہارڈہٹر اور میچ فنشر کا کردار بخوبی نبھاسکتاہوں‘‘

خوشدل شاہ نے خودکے اچھے میچ فنشر ہونے کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ… ’’ ایک میچ میں ،میں نے 56گیندوں پر ناٹ آئوٹ رہتے* 40 رنزبنائے تھے اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔جس پر کمنٹیٹرکی تنقید سن کر حیران ہواجوکہہ رہے تھے کہ مجھے تیز کھیلنا چاہیے تھا۔یقین مانیئے، اُس وقت ، سب سے اہم چیز وکٹ بچانا ہی تھی کیونکہ اگر میں آئوٹ ہوجاتا تو میچ بھی ہاتھ سے نکل جاتا۔جس کے بعد اگلے میچ میں،میں نے 96 گیندوں پر 154*رنز(ناٹ آئوٹ) کی ایک اور فتح گر اننگز کھیل کراپنی ٹیم کو فتح دلائی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق اپنی بیٹنگ کو ڈھال سکتاہوں‘‘

 

واضح رہے کہ خوشدل شاہ نے پاکستان کپ کے ایک میچ میں خیبرپختونخواکو اُس وقت اہم فتح دلائی تھی جب 343 رنزکے ہدف کے تعاقب میں اُس کی آدھی وکٹیں محض 105رنزپرہی گرچکی تھیں۔اس موقع پر خوشدل شاہ نے گیارہ چوکوں اور 9 چھکوں سے مزین 154*رنز(ناٹ آئوٹ)کی یادگار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 46.3 اوورزمیں ہی 343رنزکے پہاڑجیسا ہدف عبور کرادیاتھا۔

خوشدل شاہ 2016ء سے پاکستان میں کھیلے گئے ایک روزہ (لسٹ اے)میچز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بھی ہیں۔حالیہ پاکستان کپ میں انہوں نے پانچ میچز میں دو سنچریوں سمیت 316رنزبنائے تھے جو محض عمراکمل کے بعد کسی بھی بلے باز کے دوسرے زیادہ رنز تھے۔خوشدل شاہ نے حالیہ پاکستان کپ میں عمراکمل کے بعد دوسرے زیادہ چھکے بھی لگائے تھے۔

خوشدل شاہ پر خصوصی ویڈیو رپورٹ دیکھیں

خوشدل شاہ اب تک لسٹ اے میچز کی 50 اننگزمیں آٹھ سنچریوں اور دس نصف سنچریوں سمیت 97.98کے اسٹرائک ریٹ اور47.40کی لاجواب اوسط سے 2086رنزبناچکاہے۔جن میں82چھکے بھی شامل ہیں۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں

 


Facebook Comments

error: Content is protected !!