ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / عماد ،حسنین ،عابد علی اور یاسرشاہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے

عماد ،حسنین ،عابد علی اور یاسرشاہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے


ورلڈ کپ 2019 اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کے لئے کھلاڑیوں کانیشنل کرکٹ اکیڈمی میںفٹنس ٹیسٹ لیا گیا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم ،نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین ،آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو پر سنچری کا کارنامہ انجام دینے والے عابد علی اور لیگ اسپنر یاسر شاہ فٹنس ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار سے پیچھے رہے ۔

سب سے فٹ کھلاڑی ہونے کا اعزاز وکٹ کیپر محمد رضوان کے نام رہا ہے جنہوں نے 20کا لیول حاصل کرتے ہوئے دوسرے کھلاڑیوں پر برتری حاصل کی۔19 پوائنٹس کے ساتھ حسن علی اور شان مسعوددوسرے نمبر پر رہے ہیں ،ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ،شعیب ملک ،شاہین شاہ آفریدی ،شاداب خان ،فہیم اشرف ،عثمان خان شنواری ،اور دیگر کھلاڑی کامیاب رہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی ،جہاں میزبان ٹیم کے ساتھ پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز کے ساتھ ایک ٹی ٹوئنٹی کا بھی مقابلہ شیڈول ہے اور 30مئی کو شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز 31مئی کو ناٹنگھم کے میدان پر ویسٹ انڈیز کیخلاف کرے گی ۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں

 


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ورلڈ کپ میں بھی ایشیا کپ جیسی کارکردگی دکھائیں گے :راشد خان

افغا نستا ن ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان نے کہا ہے کہ ہماری …

error: Content is protected !!