ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی


انگلینڈ کے دورہ کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست سے دوچار ہوگئی ہے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلےبلے بازی کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 173 رنز بنائے، اوپنر بابر اعظم اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے تیسری وکٹ پر 103 رنز کی کی شاندار شرکت داری کی،اوپنر بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 3 خوبصورت چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جب کہ  مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے 36 کا سامنا کرتے ہوئے 50 رنزاننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

فخرزمان امام الحق نے 7،7 جب کہ آصف علی 3 اور فہیم اشرف 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے، عماد وسیم 18 اور حسن علی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ کی جانب سے آرچر نے 2، ٹام کرن اور کرس جورڈن نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ ٹیم کے بیٹسمینوں  نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے ٹارگٹ 4 گیندوں قبل صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، میزباب ٹیم کےکپتان مورگن نے 29 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلوائی، جوئے روٹ 47 اور ونسے 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈوکٹ نے 9 اور ڈینلی نے 20 رنز کی باری کھیلی۔

گرین شرٹس اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، عماد وسیم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک صرف ایک ایک وکٹ اپنے نام کی، ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو کرنے والے محمد حسین کوئی وکٹ نہ لے سکے۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

2003ء کے بعد پہلا پاک-انگلینڈ ورلڈکپ ٹاکراآج ہوگا

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2019ء میں اپنا دوسرا میچ آج میزبان انگلش ٹیم کے خلاف …

error: Content is protected !!