ہوم / خبریں / عابدعلی نے تین بڑے بیٹنگ ریکارڈز توڑڈالے

عابدعلی نے تین بڑے بیٹنگ ریکارڈز توڑڈالے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے اسٹارعابد علی نے آسٹریلیاکے خلاف ابوظہبی کے مقام پر اپنے ون ڈے ڈیبیو میں شاندار سنچری داغ کر تین بڑے بیٹنگ ریکارڈز توڑنے کے ساتھ ساتھ ایک بڑا اعزازبھی اپنے نام کرلیا ہے جن کی تفصیل یہاں پیش کی جارہی ہے۔
۔112رنزکی بدولت عابد علی آسٹریلیاکیخلاف ون ڈے ڈیبیو میں سنچری داغنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ۔اس سے قبل چودہ پاکستانی کرکٹرزنے آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے ڈیبیوکیاتھا مگر ان میں سے کوئی بھی ففٹی تک اسکورنہیں کرسکاتھا۔جن سے قبل ڈیبیو میچ میں کینگروز کے خلاف ہائیسٹ اسکورکرنے بنانے والے پاکستانی بیٹسمین شان مسعودتھے جنہوں نے حالیہ سیریز میں ہی 40رنزکی اننگز کے ساتھ ون ڈے کیریئرکا آغاز کیاتھا۔حالیہ سیریز سے قبل کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے ڈیبیو میں 25رنز تک بھی نہیں پہنچ پایاتھا۔
۔ عابدعلی41سالوں میں آسڑیلیاکے خلاف ون ڈے ڈیبیو میں سنچری داغنے والے دُنیا کا واحد بلے باز بھی بن گیا ہے۔اس سے قبل آخری یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے ڈیسمنڈہینز نے فروری 1978 میں سرانجام دیاتھا ۔اب تک دُنیاکے صرف تین بلے باز اپنے ون ڈے ڈیبیوز میں آسٹریلیاکے خلاف سنچری داغ چکے ہیں جن میں عابد علی اور ڈیسمنڈہینزکے علاوہ انگلینڈکے ڈینس امس (1972ئ) شامل ہیں۔
۔ 112رنزکی اننگز کھیل کر عابد علی ون ڈے ڈیبیو میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس سے قبل یہ منفرد ریکارڈ سلیم الہی کے نام تھا جس نے 1 ستمبر 1995ء میں گوجرانوالہ کے مقام پر سری لنکا کے خلاف ڈیبیو اننگزمیں 102*رنزبنائے تھے۔
۔ عابد ون ڈے ڈیبیو میں سنچری داغنے والے محض تیسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں جن سے قبل یہ اعزاز صرف سلیم الہی اور امام الحق کو حاصل تھا۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کی بڑی خامی دُورکریں گے: ہیڈکوچ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی یو اے ای میں آسٹریلیا ٹیم کیخلاف پانچ صفر سے ناکامی …

error: Content is protected !!