ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / مشتاق احمد، عابد علی کے حق میں بول پڑے

مشتاق احمد، عابد علی کے حق میں بول پڑے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر مشتا ق احمد ، اوپننگ بیٹسمین عابد علی اور محمد حسنین کے حق میں بول پڑے ہیں ۔ان دونوں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان ٹیم کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ کے طورپر طویل عرصہ کام کرنے والے مشتاق احمد نے کہاہے کہ عابد علی اور محمد حسنین دونوں کھلاڑی عمدہ صلاحیتوں کے مالک ہیں انھیں صرف فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے دور نہ کیا جائے ۔عابد علی اور محمد رضوان کوٹیم کے ساتھ لے جانا ٹرم کارڈ ثابت ہو سکتا ہے ۔

مشتاق احمد کا کہناتھا کہ میگا ایونٹ کیلئے انگلینڈ ٹیم کے کپتا ن ایوین مورگن پا کستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں ،گرین شرٹس کو ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دینا بھی پریشر میں لانے کی ایک کڑی بھی ہو سکتی ہے ۔

مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے اور 1992کا ورلڈ کپ بھی اس فارمیٹ میں کھیلا گیا جو 2019کے میگا ایونٹ کیلئے ہے ۔اس ٹیم میں بھی پاکستانی ٹیم کئی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی ۔

مشتاق احمد ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاک بھارت کے مقابلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو16جون کو مانچسٹر میں ہونے والے بڑے مقابلے کا خوف دل سے نکال دینا چاہئے اورکوئی پریشرلئے بغیر بھارت سے میچ کھیلے ۔

سابق اسپنر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کیلئے انگلش کنڈیشننز ساز گار ہیںاور امید ہے کہ سلیکشن کمیٹی ورلڈ کپ کیلئے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ منتخب کرے گی اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر اچھی پلاننگ کے ساتھ ٹیم کو میدان میں اتاریں گے ۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

error: Content is protected !!