ہوم / پی ایس ایل 2018 / ملتان سلطانز کے ٹاپ پوزیشن پر قدم مضبوط ،پشاورزلمی موقع گنوابیٹھی

ملتان سلطانز کے ٹاپ پوزیشن پر قدم مضبوط ،پشاورزلمی موقع گنوابیٹھی


پاکستان سپرلیگ تھری کے سولہویں میچ میں دفاعی چیمپئن پشاورزلمی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پانے کا موقع گنوا بیٹھی جسے ملتان سلطانز کے ہاتھوں دوسری بار شکست کاسامناکرنا پڑا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کا نتیجہ بھی ایسا ہی نکلا تھا۔

ملتان سلطانز نے پشاورزلمی کو دوسری بار زیرکرکے9پوائنٹس کے ساتھ اپنی ٹاپ پوزیشن مضبوط کرلی ہے جبکہ شکست کے باوجود پشاورزلمی پوائنٹس ٹیبل پر بدستور تیسرے نمبرپر موجود ہے۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پشاورزلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ دی تو کمارسنگاکارا اور احمد شہزادکی جوڑی نے اپنی ٹیم کو 7.3اوورزمیں51رنزکا اوپننگ اسٹینڈ دیکر اچھا آغاز فراہم کیا۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکوررسنگاکارارتین چوکوں اور دو چھکوں کی مددسے 24گیندوں پر 28رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو آنے والے بیٹسمین صہیب مقصود نے کمانڈ سنبھالتے ہوئے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر 13.2اوورزمیں ملتان سلطانز کے 100رنز مکمل کرادئیے۔

15ویں اوورکی پہلی گیندپر احمد شہزاد تین چوکوں کی مددسے گیندوں کے برابر37رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو صہیب مقصود اور کپتان شعیب ملک نے اگلے دو اووزمیں33رنز بٹورڈالے۔سترھویں اوورمیں ایک چوکے کی مددسے دس گیندوں پر 13رنزبنانے والے کپتان شعیب ملک عمیدآصف کا شکار بنے تو کیرون پولارڈنے صہیب مقصود کو جوائن کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز، بالاآخر آئی سی سی حرکت میں آگئی

صہیب مقصود اور کیرون پولارڈکی جوڑی نے آخری تین اوورزمیں43رنز بناکر مقررہ بیس اوورزمیں اپنی ٹیم کا اسکور 183/3تک پہنچادیا۔صہیب مقصود42 گیندوں پر چار چوکوں اور سا ت چھکوں سے مزین 85*رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو اب تک ٹورنامنٹ میں کسی بھی بلے با زکا ہائیسٹ اسکورہے جبکہ آٹھ گیندوں کا سامناکرنے والے کیرون پولارڈ نے دو چھکوں سمیت 16*رنزبنائے۔

پشاورزلمی کی جانب سے لیام ڈاسن اور عمیدآصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تمیم اقبا ل کا ساتھ کھونے والی پشاورزلمی کی جوابی اننگزکا آغاز کامران اکمل اور اینڈی فلیچر نے کیا تاہم تیسرے اوورکی پہلی گیندپر 25کے مجموعی اسکورپر یہ دونوں اوپنرز آئوٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔اس موقع پر لیام ڈاسن کے 17 گیندوں پر تین چوکوں کی مددسے 32،ویسلز کے 22رنزکے علاوہ محمد حفیظ کے 41گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں سمیت بنائے گئے56رنزکی بدولت پشاورزلمی کی اُمیدیں برقرار رہیں مگر اس کے باوجودوہ ہدف سے 19رنز پیچھے رہ گئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر اور کیرون پولارڈنے تین تین جبکہ محمد عرفان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ٹورنامنٹ کی بیسٹ اننگز کھیلنے والے صہیب مقصود کو اس میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کراچی کنگز کوہراکر پشاورزلمی کا’ وکٹری مارچ‘ شروع

پی ایس ایل 2017ء کی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی نے جمعرات کی شب کراچی کنگزکو …

error: Content is protected !!