ہوم / پی ایس ایل 2019ء / میچ 4: ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد کو ہرادیا

میچ 4: ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد کو ہرادیا


پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے ہراتے ہوئے رواں سیزن میں بالاآخر پہلی کامیابی حاصل کرلی جسے اس سے قبل کراچی کنگز کے خلاف گزشتہ میچ میں ناکامی کا سامناکرنا پڑاتھا۔

ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو علی شفیق،محمد عرفان اورشاہدآفریدی کی نپی تلی بولنگ کے سامنے اسلام آبادیونائیٹڈ کے بلے باز بے بس ہوگئے۔ اوپنر لیوک رونکی کی ففٹی کے علاوہ اگلی چار پوزیشنز پر آنے والا کوئی بلے باز 7رنز سے بڑی اننگز نہ کھیل پایا۔آخر میں فہیم اشرف اور صمت پٹیل نے 20،20* رنزکی ناقابل شکست اننگز کو اسلام آبادیونائیٹڈ کو 125/7کا مجموعہ دلایا۔

علی شفیق اور شاہد آفریدی نے بالترتیب صرف 11اور 14رنزکے عوض دو،دووکٹیں حاصل کیں جبکہ جنید خان نے 2وکٹوں کے عوض33رنز دئیے۔ طویل القامت پیسر محمد عرفان نے اوپنر رضوان حسین کو آئوٹ کرنے سمیت چار اوورزمیں صرف سولہ رنز دئیے۔

جوابی اننگزمیں ملتان سلطا نزکو بھی اسلام آبادیونائیٹڈ کے بولرزکی جانب سے سخت مزاحمت کا سامناکرنا پڑا ۔نویں اوورمیں 43/4کی صورتحال سے دوچارہونے والی ملتان سلطانز کیلئے میچ ہاتھ سے نکلنے لگاتھا لیکن اس موقع پر کپتان شعیب ملک نے تحمل پر مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹ پرکھڑے رہنے کی حکمت عملی اختیار کی اور بعدازاں حماداعظم (14رنز) اور آندرے رسل (16رنز) کی وکٹیں گرنے کے باوجود شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو آٹھ گیندیں قبل ہی پانچ وکٹوں سے فتح دلادی۔

شاہد آفریدی نے وقاص مقصود کو لگاتار دو چھکے لگاکر ملتان سلطانز کی فتح پر مہر ثابت کی۔وہ آٹھ گیندوں پر 16*جبکہ شعیب ملک دو چھکوں سمیت 29گیندوں پر 31*رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے دو جبکہ وقاص مقصوداورمحمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ملتان سلطانز کے علی شفیق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آصف علی نے کراچی کنگز کے جبڑے سے فتح چھین لی

پی ایس ایل فورکے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نچلے درجے پر موجودکراچی کنگزکوٹورنامنٹ کے …

error: Content is protected !!