ہوم / خبریں / محمد رضوان نے ساؤتھ افریقہ میں ٹیم کو جوائن کر لیا

محمد رضوان نے ساؤتھ افریقہ میں ٹیم کو جوائن کر لیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان جنوبی افریقہ میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا ہے، جب کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ 20 دسمبر کو ساؤتھ افریقہ پہنچے گے۔ قومی کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ پہنچ کر طویل مسافت کے بعد ہوٹل میں آرام کو ترجیح دی جب کہ پاکستانی ٹیم آج سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی جس میں فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے جم ورک کے ساتھ بیٹنگ اوربولنگ کی کمزوریوں کو دور کرنےپر توجہ دی جائے گی۔

پاکستان ٹیم اپنے دورے کا آغاز 19 دسمبر کو پریکٹس میچ بنونی میں جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کے ساتھ میچ سےکرے گی، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر یاسر شاہ 19دسمبر سے شروع ہونے والے پریکٹس میچ میں ٹیم کو حصہ نہیں ہوگے ۔


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

سرفرازاحمد کی کپتانی پر جاویدمیانداد بھی بول پڑے

پاکستان کےسابق عظیم بیٹسمین جاوید میاندادنے کیویز کیخلاف ٹیسٹ سریز کی ناکامی پر سرفراز احمد …

error: Content is protected !!