ہوم / اعدادوشمار / شعیب ملک نے عمراکمل کا قومی ریکارڈ توڑدیا

شعیب ملک نے عمراکمل کا قومی ریکارڈ توڑدیا


آزادی کپ کے دوسرے ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ میں 39رنزبنانے والے مڈل آرڈر بلے بازشعیب ملک نے اپنا مجموعی 1702رنزبناکراس فارمیٹ کے انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا عمراکمل کا ریکارڈ توڑدیا۔عمراکمل کو 1690رنزبنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

دوسرے آزادی کپ میچ کے مزید اعدادوشمار:

اپنے ملک میں کھیلے گئے پہلے چاروں ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچز جیتنے والی پاکستانی ٹیم آئی سی سی ورلڈالیون کے ہاتھوں دوسرے میچ میں سات وکٹوں سے شکست کھاکر اپنے ملک میں ناقابل تسخیر ہونے کا اعزاز کھوبیٹھی۔ یہ اُسے اپنے ملک میں کسی بھی ٹیم کے خلاف ہونے والی اولین ٹوئنٹی20شکست ہے۔

آزادی کپ کے دوسرے میچ میں شرکت کرکے احمدشہزادنے اپنے ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچز کی ففٹی بھی مکمل کرلی ہے۔ وہ اس فارمیٹ میں50میچوں میں شرکت کا اعزاز پانے والے نویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔

یہ2011ء کے بعد پہلا موقع تھا کہ سابق انگلش کپتان پال کولنگ ووڈنے کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلا۔آزادی کپ کے دوسرے میچ میں شرکت سے قبل انہوں نے آخری بار ورلڈکپ2011ء میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔

ہر ہفتے بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈز’اسپورٹس لنک‘ کے پرنٹ ایڈیشن میں ملاحظہ کریں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کو کیویزکیخلاف تاریخ کا پہلا کلین سوئپ

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈکے خلاف حالیہ سیریز کے پانچوں میچوں میں شکست سے دوچار …

error: Content is protected !!