ہوم / کرکٹ پریویو 2018 / ایک سال میں زیادہ کلین سوئپس کا عالمی ریکارڈپاکستان کے نام

ایک سال میں زیادہ کلین سوئپس کا عالمی ریکارڈپاکستان کے نام


ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی 13سالہ تاریخ میں اب تک تین پلس میچوں کی باہمی سیریزمیں مجموعی طورپر17کلین سوئپس ہوئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ پانچ کلین سوئپ کرنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ہے جس نے ان پانچ میں سے تین کلین سوئپ حالیہ سال (2018ئ) کے دوران کئے جوکہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2018ء کے بار ہ ماہ کے دوران ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم سیریزکے علاوہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکو یواے ای کے صحرائوں میں3-0سے پچھاڑا۔اس سے قبل دُنیاکی کوئی ٹیم ایک سال میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی ایک سے زائد سیریز میں کلین سوئپ نہیں کرسکی تھی۔

نیوزی لینڈکویواے ای سیریزمیں شکست دیکر پاکستان تین یا زائد میچز کی باہمی سیریزمیں سب سے زیادہ پانچ کلین سوئپ کرنے والی ٹیم بن گئی ہے جس کے بعد بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیم تین تین کلین سوئپ کرچکی ہیں۔بھارت نے آسٹریلیا،سری لنکا اور ویسٹ انڈیزکو جبکہ افغانستان نے یواے ای ،آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کو اس خفت سے دوچارکیاہے۔

2018ء میں بننے والے نئے ریکارڈزکی مکمل تفصیلات ’اسپورٹس لنک‘ میگزین کے سالنامہ ایڈیشن‘ میں ملاحظہ کریں

دیگر ٹاپ اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ون ڈے نتائج،پاکستان کو سب سے زیادہ 22فیصد کمی کا سامنا

2017ء کے مقابلے میں 2018ء کے بارہ ماہ کے دوران پاکستان کو ون ڈے میچز …

error: Content is protected !!