ہوم / اعدادوشمار / انگلینڈبڑے ہدف عبورکرنے والی کامیاب ترین ٹیم بن گئی

انگلینڈبڑے ہدف عبورکرنے والی کامیاب ترین ٹیم بن گئی


انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں 341رنزکا ہدف عبورکرکے خودکو دورِحاضر کی خطرناک ٹیم ثابت کردیاہے جو پچھلے میچ میں 359رنزکا ہدف عبورچکی تھی۔

جون 2017ء سے انگلینڈکو سات بار300یا اس سے زائد رنزکے اہداف ملے ہیں جن میں سے چھ بار اُسے کامیابی ملی ہے۔اس دوران انہیں 300سے زائد رنز کے ہدف کے تعاقب میں واحد ناکامی 2018ء میں حیران کن طورپر اسکاٹ لینڈکے خلاف ہوئی تھی۔اس عرصے میں اگر ایک سے زائد بار 300سے بڑے ہدف کو عبور کرنے کا موقع پانے والی ٹیموں میں دیکھیں تو ایسے 85% میچز جیتنے والی انگلش ٹیم سب سے آگے ہے البتہ مجموعی طورپر زمبابوے سب سے اوپر ہے جس نے جون 2017ء میں سری لنکا کے خلاف 322رنزکا ہدف عبورکرکے سب سے حیران کردیاتھا۔

جون 2017ء سے جن فل ممبر ٹیموں کو 300 سے زائد رنز کے اہداف ملے ہیں، اُن میں پاکستان ہی واحد ٹیم ہے جو کبھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔جسے اس دورانئے میں آسٹریلیا اور انگلینڈکے خلاف ایسے دونوں ہی میچز میں ناکامی کا سامناکرنا پڑا ہے ۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ناٹنگھم میں بھی گرین شرٹس کی قسمت نہ بدل سکی سیریز اور میچ انگلینڈ کے نام

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہوہے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میزبان انگلینڈ …

error: Content is protected !!