ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / بابراعظم نے جاوید میانداد کا ورلڈکپ ریکارڈ توڑدیا

بابراعظم نے جاوید میانداد کا ورلڈکپ ریکارڈ توڑدیا


پاکستان کرکٹ ٹیم رن ریٹ میں معمولی فرق سے ورلڈکپ 2019ء سے باہر ہوگئی ہے تاہم نوجوان بلے باز بابر اعظم نے ورلڈکپ92ء کے ہیرو جاوید میانداد کا اہم ورلڈکپ ریکارڈ توڑ دیاہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف 96رنزکی عمدہ اننگز کھیل کر ورلڈکپ 2019ء میں اپنا مجموعہ 470رنز تک پہنچانے والے بابر اعظم کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف 96 کی اننگز کھیلنے کے بعد حالیہ میگاایونٹ میں ان کے رنز کی تعداد 470 ہوگئی ہے جبکہ جاوید میانداد نے ورلڈ کپ 1992 میں 437 رنز جوڑے تھے، سعید انور نے 1999کے میگا ایونٹ میں 368 رنز بنائے تھے۔مصباح الحق نے گزشتہ ورلڈ کپ میں 350 رنز اپنے نام کے آگے درج کرائے تھے جبکہ رمیز راجہ نے 1987 کے بعد 1992 میں بھی 349 رنز جوڑے۔ بابراعظم ورلڈ کپ 2019 کے ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ورلڈکپ میں شکست کے بعد قومی کوچز کاپاکستان نہ آنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز نے قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی …

error: Content is protected !!