ہوم / پاکستان کا دورۂ جنوبی افریقہ 2018/19 / شکست کے باوجودپاکستان نے نیا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ بناڈالا

شکست کے باوجودپاکستان نے نیا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ بناڈالا


پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے ٹورمیں مختصرفارمیٹ کی سیریزمیں فتح تو حاصل نہ کرسکی مگر اُس نے اپنی تاریخ میں پہلی بار بڑا ٹی ٹوئنٹی اعزاز پالیاہے جو اپنے ملک سے باہرکھیلی گئی کسی باہمی سیریزمیں پہلی بار 500سے رنز کا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

حالیہ سیریزمیں پاکستان بلے بازوں کا508رنزکا مجموعہ جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی کسی ایک سیریزمیں کسی بھی مہمان ٹیم کا تیسرا بڑا مجموعہ ہے جس کے آگے صرف بھارت (543)اور آسٹریلیا(518)موجود ہیں۔اس اعتبار سے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی کو خراب نہیں کہا جاسکتا البتہ دونوں میچز کی ’فنشنگ‘ اچھی نہ کرنے کے سبب وہ اچھے کھیل کے باوجود اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔

یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب گرین شرٹس بلے بازوں نے اپنے ملک سے باہر کھیلی گئی ایک باہمی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں 500 سے زائد رنز بنائے۔اس سے قبل پاکستان ٹیم یہ اعزاز دو بار حاصل کرچکی ہے مگر دونوں بار اپنے ہی ملک میں (آئی سی سی ورلڈالیون اور ویسٹ انڈیز کے خلاف) کھیلی گئی سیریزمیں اتنے بڑے مجموعے ترتیب دئیے تھے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز سے قبل(ایکسٹرارنز نکال کر) پاکستانی بلے بازوں کا اپنے ملک سے باہر کھیلی گئی سیریزمیں سب سے بڑا مجموعہ 492رنز تھا جو 2017ء میں ویسٹ انڈیزمیں کھیلی گئی چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزمیں بنایاتھا۔


Facebook Comments

error: Content is protected !!