ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / رضوان اور حارث سہیل نے کینگروز کیخلاف نئی تاریخ رقم کرڈالی

رضوان اور حارث سہیل نے کینگروز کیخلاف نئی تاریخ رقم کرڈالی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اورمڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے کینگروز کے خلاف یواے ای میں کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزمیں نئی پاکستانی تاریخ رقم کردی ہے۔

دونوں بلے بازوں نے اس سیریزمیں دو،دو سنچریاں بنائیں جبکہ اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکاتھا حتیٰ کہ پورے کیریئر میں صرف ظہیر عباس ہی واحد پاکستانی بلے باز تھے جنہیں کینگروز کے خلاف دو سنچریاں بنا نے کا اعزاز حاصل تھا۔اب اس فہرست میں محمد رضوان اور حارث سہیل کا بھی اضافہ ہوگیاہے۔

محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی حالیہ سیریزکے دوسرے میچ میں 115جبکہ چوتھے میچ میں 104رنزکی شاندار باریاں کھیل کر کینگروز کیخلاف ایک باہمی ون ڈے سیریزیا ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں داغنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز پایا ۔ اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی بلے باز کینگروز کیخلاف ایک سیریزمیں ایک سے زائد سنچریاں اسکورنہیں کرسکاتھا۔

بعدازاں سیریزکے آخری میچ میں حارث سہیل نے 130رنز کی اننگز کھیل کر محمد رضوان کو جوائن کیا جو اس سے قبل سیریزکے پہلے میچ میں 101*رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تھے۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آرون فنچ نے پاکستان کیخلاف زیادہ رنز کاریکارڈ بنا ڈالا

آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ نے پاکستان کے خلاف یواے ای میں کھیلی گئی پانچ …

error: Content is protected !!