ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / محمد حفیظ نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا، ورلڈکپ میں شرکت یقینی

محمد حفیظ نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا، ورلڈکپ میں شرکت یقینی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے ورلڈکپ 2019ء کیلئے لاہور میں لئے جارہے فٹنس ٹیسٹ کا پہلا امتحان قبول کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق اب اُن کی ورلڈکپ میں شرکت یقینی ہے۔

آل رائونڈر محمد حفیظ لگ بھگ آٹھ ہفتے کرکٹ سے دور رہے اور اس دوران لندن میں انگوٹھے کا علاج کرایا۔اس کے دوران وہ کسی قسم کی آن فیلڈ سرگرمی کاحصہ نہیں بنے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے پی سی بی کی جانب سے لیا گیا یویو ٹیسٹ پاس کرلیاہے۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ پی ایس ایل فور کے دوران بولنگ کراتے ہوئے حریف بلے باز کولن انگرام کی شاٹ روکتے ہوئے انگوٹھا زخمی کروا بیٹھے تھے۔جس کے بعد وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے آئوٹ ہونے کے ساتھ ساتھ آسٹریلیاکے خلاف یواے ای میں کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچز کی سیریزمیں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں

 


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

محمد حفیظ کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ، حقائق کیا ہے؟

اگرچہ دو سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کرنے والے اڑتیس سالہ محمد حفیظ …

error: Content is protected !!