ہوم / ٹاپ اسٹوریاں / ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری، پاکستان کے پانچ پوائنٹس کٹ گئے

ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری، پاکستان کے پانچ پوائنٹس کٹ گئے


پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے اختتام پر آئی سی سی ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں کلین سوئپ کی خفت سے دوچار ہونے والی پاکستان ٹیم کے پانچ پوائنٹس کٹ گئے ہیں مگر اس کے باوجود اُس کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

سیریزمیں پانچ، صفر سے فتح حاصل کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو اس شاندار فتح کا صلہ پانچ پوائنٹس کی صورت میں ملا ہے مگر اس کے باوجود اُس کی پانچویں پوزیشن بہتر نہیں ہوسکی البتہ اُس کا چوتھے اور تیسرے درجے کی جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں سے فاصلہ گھٹ کر صرف چار پوائنٹس باقی رہ گیا ہے۔

اس سیریزمیں وائٹ واش کے باوجود اگرچہ پاکستان ٹیم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے تاہم وہ تیزی سے غیر مستحکم ہورہی ہے کیونکہ اس سیریزمیں بدترین ناکامی کے سبب اُس کے پانچ پوائنٹس کم ہوگئے ہیں جس کے سبب اُ س کے پوائنٹس 102 سے کم ہوکر 97 باقی رہ گئے ہیں جو ساتویں درجے پر موجود بنگلہ دیش سے صرف سات پوائنٹس زیادہ ہیں۔ اگر پاکستان ٹیم دورہ ٔ انگلینڈ میں ناکام رہتی ہے تو اُس کی چھٹی پوزیشن مزید کمزورہوجائے گی۔

پلیئرزکی رینکنگ کی خبر تھوڑی دیر بعد دے رہاہوں

دیگر اہم اسٹوریاں پڑھیں


Facebook Comments

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کی بڑی خامی دُورکریں گے: ہیڈکوچ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی یو اے ای میں آسٹریلیا ٹیم کیخلاف پانچ صفر سے ناکامی …

error: Content is protected !!